سورۃ النور 24:48
وَإِذَا دُعُوٓاْ إِلَى ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ لِيَحۡكُمَ بَيۡنَهُمۡ إِذَا فَرِيقٞ مِّنۡهُم مُّعۡرِضُونَ ﴿٤٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور جب ان کو خدا اور اس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ (رسول خدا) ان کا قضیہ چکا دیں تو ان میں سے ایک فرقہ منہ پھیر لیتا ہے
Jab inko bulaya jata hai Allah aur Rasool ki taraf, taa-ke Rasool inke aapas ke muqaddame ka faisla karey to inmein se ek fareeq katra jata (turns away) hai
اور جب انہیں بلایا جاتا ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی طرف کہ وہ ﷺ ان کے مابین فیصلہ کریں تو اس وقت ان میں سے ایک گروہ کنیّ کترا جاتا ہے
جب ان کو بلایا جاتا ہے اللہ اور رسول ﷺ کی طرف تاکہ رسول ﷺ ان کے آپس کے مقدمے کا فیصلہ کرے تو ان میں سے ایک فریق کترا جاتا ہے
جب یہ اس بات کی طرف بلائے جاتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول ان کے جھگڑے چکا دے تو بھی ان کی ایک جماعت منھ موڑنے والی بن جاتی ہے.
اور جب ان کو اللہ اور رسول کی طرف بلایا جاتا ہے، تاکہ خدا کا رسول ان کے درمیان فیصلہ کرے تو ان میں سے ایک گروہ رو گردانی کرتا ہے
اور جب ان کو بلائیے اللہ اور رسول کی طرف کہ ان میں قضیہ چکائے تبھی ایک فرقہ کے لوگ ان میں منہ موڑتے ہیں
جب ان کو بُلایا جاتا ہے اللہ اور رسُول کی طرف، تاکہ رسُول ان کے آپس کے مقدمے کا فیصلہ کرے تو ان میں سے ایک فریق کَترا جاتا ہے۔