quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الفرقان 25:16

لَّهُمۡ فِيهَا مَا يَشَآءُونَ خَٰلِدِينَۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ وَعۡدٗا مَّسۡـُٔولٗا ﴿١٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

وہاں جو چاہیں گے ان کے لئے میسر ہوگا ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ وعدہ خدا کو (پورا کرنا) لازم ہے اور اس لائق ہے کہ مانگ لیا جائے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jis mein unki har khwahish poori hogi, jismein woh hamesha hamesha rahenge, jiska ataa karna tumhare Rubb ke zimme ek wajib ul ada wada hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
ان کے لیے اس میں ہر وہ شے ہوگی جو وہ چاہیں گے وہ اس میں رہیں گے ہمیشہ ہمیش یہ آپ کے رب کے ذمہ ایک واجب الادا وعدہ ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جس میں ان کی پر خواہش پوری ہوگی ‘ جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ‘ جس کا عطا کرنا تمہارے رب کے ذمے ایک واجب الادا وعدہ ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
وه جو چاہیں گے ان کے لئے وہاں موجود ہوگا، ہمیشہ رہنے والے۔ یہ تو آپ کے رب کے ذمے وعده ہے جو قابل طلب ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اس میں ان کے ليے وہ سب ہوگا جو وہ چاہیں گے، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے یہ تیرے رب کے ذمہ ایک وعدہ ہے واجب الادا
— Maulana Wahiduddin Khan
انکے واسطے وہاں ہے جو وہ چاہیں رہا کریں ہمیشہ ہو چکا تیرے رب کے ذمہ وعدہ مانگا ملتا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جس میں اُن کی ہر خواہش پُوری ہوگی، جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، جس کا عطا کرنا تمہارے ربّ کے ذمّے ایک واجب الادا وعدہ ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں