quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الفرقان 25:8

أَوۡ يُلۡقَىٰٓ إِلَيۡهِ كَنزٌ أَوۡ تَكُونُ لَهُۥ جَنَّةٞ يَأۡكُلُ مِنۡهَاۚ وَقَالَ ٱلظَّـٰلِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلٗا مَّسۡحُورًا ﴿٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

یا اس کی طرف (آسمان سے) خزانہ اتارا جاتا یا اس کا کوئی باغ ہوتا کہ اس میں کھایا کرتا۔ اور ظالم کہتے ہیں کہ تم تو ایک جادو زدہ شخص کی پیروی کرتے ہو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Ya aur kuch nahin to iske liye koi khazana hi utaar diya jata, ya iske paas koi baagh (garden) hi hota jissey yeh (itminaan ki) rozi haasil karta”. Aur zaalim kehte hain “ tum log to ek sehar zadah (bewitched) aadmi ke peechey lag gaye ho”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یا اتارا جاتا اس پر کوئی خزانہ یا اس کے لیے کوئی باغ ہوتا جس میں سے یہ کھاتا پیتا اور ان ظالموں نے تو یہ تک کہا کہ تم لوگ صرف ایک سحر زدہ شخص کی پیروی کر رہے ہو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یا اور کچھ نہیں تو اس کے لیے کوئی خزانہ ہی اتار دیا جاتا ‘ یا اس کے پاس کوئی باغ ہی ہوتا جس سے یہ (اطمینان کی ) روزی حاصل کرتا ‘ اور یہ ظالم کہتے ہیں ” تم لوگ تو ایک سحرزدہ آدمی کے پیچھے لگ گئے ہو
— Fi Zilal al-Qur'an
یا اس کے پاس کوئی خزانہ ہی ڈال دیا جاتا یا اس کا کوئی باغ ہی ہوتا جس میں سے یہ کھاتا۔ اور ان ﻇالموں نے کہا کہ تم ایسے آدمی کے پیچھے ہو لئے ہو جس پر جادو کر دیا گیا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
یااس کے ليے کوئی خزانہ اتارا جاتا یا اس کے ليے کوئی باغ ہوتا جس سے وہ کھاتا اور ظالموں نے کہا کہ تم لوگ ایک سحر زدہ آدمی کی پیروی کر رہے ہو
— Maulana Wahiduddin Khan
یا آ پڑتا اسکے پاس خزانہ یا ہو جاتا اس کے لئے ایک باغ کہ کھایا کرتا اس میں سے اور کہنے لگے بے انصاف تم پیروی کرتے ہو اس ایک مرد جادو مارے کی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یا اور کچھ نہیں تو اِس کے لیے کوئی  خزانہ ہی اتار دیا جاتا، یااس کے پاس کوئی باغ ہی ہوتا جس سے یہ (اطمینان کی)روزی حاصل کرتا۔ “ اور ظالم کہتے ہیں”تم لوگ تو ایک سحر زدہ آدمی کے پیچھے لگ گئے ہو۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں