سورۃ الشعراء 26:111
۞قَالُوٓاْ أَنُؤۡمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلۡأَرۡذَلُونَ ﴿١١١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
وہ بولے کہ کیا ہم تم کو مان لیں اور تمہارے پیرو تو رذیل لوگ ہوتے ہیں
Unhon ne jawab diya “kya hum tujhey maan lein halaanke teri pairwi razil-tareen (lowest/meanest) logon ne ikhtiyar ki hai?”
انہوں نے کہا : کیا ہم تمہاری بات مانیں جبکہ تمہاری پیروی کرنے والے گھٹیا لوگ ہیں
’ انہوں نے جواب دیا ” کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیری پیروی رذیل ترین لوگوں نے اتخیار کی ہے۔ “
قوم نے جواب دیا کہ ہم تجھ پر ایمان ﻻئیں! تیری تابعداری تو رذیل لوگوں نے کی ہے.
انھوں نے کہا کیا ہم تم کو مان لیں ، حالاں کہ تمھاری پیروی رذیل لوگوں نے کی ہے
بولے کیا ہم تجھ کو مان لیں اور تیرے ساتھ ہو رہے ہیں کمینے
انہوں نے جواب دیا”کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیری پیروی رذیل ترین لوگوں نے اختیار کی ہے؟“