سورۃ الشعراء 26:24
قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَآۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ ﴿٢٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
کہا کہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگوں کو یقین ہو
Moosa ne jawab diya “Aasmano aur zameen ka Rubb, aur un sab cheezon ka Rubb jo aasmaan o zameen ke darmiyan hain, agar tum yaqeen laney waley ho.”
موسیٰ ؑ ٰ نے جواب دیا : آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اس کا آقا اور مالک۔ اگر تم یقین کرنے والے ہو
موسیٰ نے جواب دیا ” آسمانوں اور زمین کا رب اور ان سب چیزوں کا رب جو آسمان و زمین کے درمیان ہیں ، اگر تم یقین لانے والے ہو
(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم یقین رکھنے والے ہو.
موسیٰ نے کہا، آسمانوں اور زمین کا رب اوران سب کا رب جو ان کے درمیان ہیں ، اگر تم یقین لانے والے ہو
کہا پروردگار آسمان اور زمین کا اور جو کچھ انکے بیچ میں ہے اگر تم یقین کرو
موسیٰؑ نے جواب دیا”آسمانوں اور زمین کا ربّ، اور اُن سب چیزوں کا ربّ جو آسمان و زمین کے درمیان ہیں، اگر تم یقین لانے والے ہو۔“