quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النمل 27:57

فَأَنجَيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥٓ إِلَّا ٱمۡرَأَتَهُۥ قَدَّرۡنَٰهَا مِنَ ٱلۡغَٰبِرِينَ ﴿٥٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو نجات دی۔ مگر ان کی بیوی کہ اس کی نسبت ہم نے مقرر کر رکھا ہے (کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی)
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aakhir e kaar humne bacha liya usko aur uske ghar walon ko, bajuz uski biwi ke jiska peechey reh jana humne tai kardiya tha
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو ہم نے نجات دی اس ؑ کو اور اس ؑ کے گھر والوں کو سوائے اس کی بیوی کے جس کے بارے میں ہم نے طے کردیا تھا کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگی
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” آخر کار ہم نے بچا لیا اس کو اور اس کے گھر والوں کو ، بجز اس کی بیوی کے جس کا پیچھے رہ جانا ہم نے طے کردیا تھا
— Fi Zilal al-Qur'an
پس ہم نے اسے اور اس کے اہل کو بجز اس کی بیوی کے سب کو بچالیا، اس کا اندازه تو باقی ره جانے والوں میں ہم لگا ہی چکے تھے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر ہم نے اس کو اور اس کے لوگوں کو نجات دی سوا اس کی بیوی کے جس کا پیچھے رہ جانا ہم نے طے کردیا تھا
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر بچا دیا ہم نے اسکو اور اسکے گھر والوں کو مگر اسکی عورت مقرر کر دیا تھا ہم نے اسکو رہ جانے والوں میں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
آخر کار ہم نے بچا لیا اُس کو اور اُس کے گھر والوں کو ، بجز اُس کی بیوی کے جس کا پیچھے رہ جانا ہم نے طے کر دیا تھا،
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں