quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النمل 27:61

أَمَّن جَعَلَ ٱلۡأَرۡضَ قَرَارٗا وَجَعَلَ خِلَٰلَهَآ أَنۡهَٰرٗا وَجَعَلَ لَهَا رَوَٰسِيَ وَجَعَلَ بَيۡنَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ حَاجِزًاۗ أَءِلَٰهٞ مَّعَ ٱللَّهِۚ بَلۡ أَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ ﴿٦١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

بھلا کس نے زمین کو قرار گاہ بنایا اور اس کے بیچ نہریں بنائیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور (کس نے) دو دریاؤں کے بیچ اوٹ بنائی (یہ سب کچھ خدا نے بنایا) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہرگز نہیں) بلکہ ان میں اکثر دانش نہیں رکھتے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur woh kaun hai jisne zameen ko jaye qaraar banaya aur uske andar dariya rawan kiye, aur usmein (pahadon ki) mekhein gaadh di aur pani ke do zakhiron(two bodies) ke darmiyan purda hayal kardiye? Kya Allah ke saath koi aur khuda bhi (in kaamon mein shareek) hai? Nahin, balke in mein se aksar log nadaan hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
بھلا کس نے بنایا زمین کو ٹھہرنے کی جگہ اور رواں کردیے اس کے اندر دریا (اور ندیاں) اور بنائے اس کے لیے لنگر (پہاڑ) اور بنایا دو دریاؤں کے درمیان پردہ کیا کوئی اور معبود بھی ہے اللہ کے ساتھ بلکہ ان کی اکثریت علم نہیں رکھتی
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” اور وہ کون ہے جس نے زمین کو جائے قرار بنایا اور اس کے اندر دریا رواں کیے اور اس میں (پہاڑوں کی) میخیں گاڑ دیں اور پانی کے دو زخیروں کے درمیان پردے حائل کر دئیے ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی (ان کاموں میں شریک) ہے ؟ نہیں ، بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نادان ہیں “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
کیا وه جس نے زمین کو قرار گاه بنایا اور اس کے درمیان نہریں جاری کر دیں اور اس کے لیے پہاڑ بنائے اور دو سمندروں کے درمیان روک بنا دی کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ بلکہ ان میں سے اکثر کچھ جانتے ہی نہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
بھلا کس نے زمین کو ٹھہرنے کے لائق بنایا اور اس کے درمیان ندیاں جاری کیں اور اس کے ليے اس نے پہاڑ بنائے اور دو سمندروں کے درمیان پردہ ڈال دیا کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے، بلکہ ان کے اکثر لوگ نہیں جانتے
— Maulana Wahiduddin Khan
بھلا کس نے بنایا زمین کو ٹھہرنے کی جگہ اور بنائیں اس کے بیچ میں ندیاں اور رکھے اسکے ٹھہرانے کو بوجھ اور رکھا دو دریا میں پردہ اب کوئی اور حاکم ہے اللہ کے ساتھ کوئی نہیں بہتوں کو ان میں سمجھ نہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور وہ کون ہے جس نے زمین کو جائے قرار بنایا اور اس کے اندر دریا رواں کیے اور اس میں (پہاڑوں کی)میخیں گاڑ دیں اور پانی کے دو ذخیروں کے درمیان پردے حائل کر دیے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی (ان کاموں میں شریک)ہے؟ نہیں، بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نادان ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں