quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النمل 27:92

وَأَنۡ أَتۡلُوَاْ ٱلۡقُرۡءَانَۖ فَمَنِ ٱهۡتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهۡتَدِي لِنَفۡسِهِۦۖ وَمَن ضَلَّ فَقُلۡ إِنَّمَآ أَنَا۠ مِنَ ٱلۡمُنذِرِينَ ﴿٩٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور یہ بھی کہ قرآن پڑھا کروں۔ تو جو شخص راہ راست اختیار کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے اختیار کرتا ہے۔ اور جو گمراہ رہتا ہے تو کہہ دو کہ میں تو صرف نصیحت کرنے والا ہوں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur yeh Quran padh kar sunaoon” ab jo hidayat ikhtiyar karega woh apne hi bhale ke liye hidayat ikhtiyar karega, aur jo gumraah ho ussey kehdo main to bas khabardaar kardene wala hoon
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور یہ کہ میں تلاوت کروں قرآن کی تو جو کوئی ہدایت پائے گا وہ اپنے ہی بھلے کے لیے ہدایت پائے گا اور جو کوئی گمراہی کی روش اختیار کرے تو آپ ﷺ کہہ دیجیے کہ میں تو صرف خبردار کرنے والا ہوں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور یہ قرآن پڑھ کر سناؤں “۔ اب جو ہدایت اختیار کرے گا وہ اپنے ہی بھلے کے لیے ہدایت اختیار کرے گا اور جو گمراہ ہو اس سے کہہ دو کہ ” میں تو بس خبردار کردینے والا ہوں “
— Fi Zilal al-Qur'an
اور میں قرآن کی تلاوت کرتا رہوں، جو راه راست پر آجائے وه اپنے نفع کے لیے راه راست پر آئے گا۔ اور جو بہک جائے تو کہہ دیجئے! کہ میں تو صرف ہوشیار کرنے والوں میں سے ہوں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور یہ کہ قرآن کو سناؤں پھر جو شخص راہ پر آئے گا تو وہ اپنے ليے راہ پر آئے گا اورجو گمراہ ہوا تو کہہ دو کہ میں تو صرف ڈرانے والوں میں سے ہوں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور یہ کہ سنا دون قرآن پھر جو کوئی راہ پر آیا سو راہ پر آئے گا اپنے ہی بھلے کو اور جو کوئی بہکا رہا تو کہدے میں تو یہی ہوں ڈر سنا دینے والا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور یہ قرآن پڑھ کر سناؤں" اب جو ہدایت اختیار کرے گا وہ اپنے ہی بھلے کے لیے ہدایت اختیار کرے گا اور جو گمراہ ہو اُس سے کہہ دو کہ میں تو بس خبردار کر دینے والا ہوں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں