quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النمل 27:93

وَقُلِ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ سَيُرِيكُمۡ ءَايَٰتِهِۦ فَتَعۡرِفُونَهَاۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ ﴿٩٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور کہو کہ خدا کا شکر ہے۔ وہ تم کو عنقریب اپنی نشانیاں دکھائے گا تو تم اُن کو پہچان لو گے۔ اور جو کام تم کرتے ہو تمہارا پروردگار اُن سے بےخبر نہیں ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Insey kaho, tareef Allah hi ke liye hai, ankareeb woh tumhein apni nishaniyan dikha dega aur tum unhein pehchan logey, aur tera Rubb bay-khabar nahin hai un aamal se jo tum log karte ho
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور آپ ﷺ کہہ دیجیے کہ کل حمد اور کل ثنا اللہ کے لیے ہے عنقریب وہ تمہیں اپنی آیات دکھائے گا تو تم انہیں پہچان لو گے اور آپ کا رب غافل نہیں ہے اس سے جو اعمال تم کر رہے ہو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ان سے کہو تعریف اللہ ہی کے لیے ہے ، عنقریب وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھا دے گا اور تم انہیں پہچان لوگے ْاور تیرا رب بیخبر نہیں ہےٗ ان اعمال سے جو تم لوگ کرتے ہو
— Fi Zilal al-Qur'an
کہہ دیجئے، کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کو سزاوار ہیں وه عنقریب اپنی نشانیاں دکھائے گا جنہیں تم (خود) پہچان لو گے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے آپ کا رب غافل نہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور کہو کہ سب تعریف اللہ کے ليے ہے، وہ تم کو اپنی نشانیاں دکھائے گا تو تم ان کو پہچان لوگے، اور تمھارا رب اس سے بے خبر نہیں جو تم کرتے ہو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور کہہ تعریف ہے سب اللہ کو آگے دکھائے گا تم کو اپنے نمونے تو انکو پہچان لو گے اور تیرا رب بے خبر نہیں ان کاموں سے جو تم کرتے ہو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اِن سے کہو، تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، عنقریب وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھا دے گا اور تم انہیں پہچان لو گے، اور تیرا رب بے خبر نہیں ہے اُن اعمال سے جو تم لوگ کرتے ہو
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں