سورۃ العنكبوت 29:53
وَيَسۡتَعۡجِلُونَكَ بِٱلۡعَذَابِ وَلَوۡلَآ أَجَلٞ مُّسَمّٗى لَّجَآءَهُمُ ٱلۡعَذَابُۚ وَلَيَأۡتِيَنَّهُم بَغۡتَةٗ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ ﴿٥٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور یہ لوگ تم سے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اگر ایک وقت مقرر نہ( ہو چکا) ہوتا تو اُن پر عذاب آبھی گیا ہوتا۔ اور وہ (کسی وقت میں) اُن پر ضرور ناگہاں آکر رہے گا اور اُن کو معلوم بھی نہ ہوگا
Yeh log tumse azaab jaldi laney ka mutalaba karte hain. Agar ek waqt e muqarrar na kardiya gaya hota to inpar azaab aa chuka hota, aur yaqeenan (apne waqt par) woh aa kar rahega achanak, is haal mein ke inhein khabar bhi na hogi
یہ لوگ جلدی مچا رہے ہیں عذاب کی۔ اور اگر (پہلے سے) ایک وقت معینّ طے نہ ہوچکا ہوتا تو ضرور ان پر عذاب آچکا ہوتا اور وہ ان پر اچانک آجائے گا اور انہیں پتا بھی نہیں چلے گا
یہ لوگ تم سے عذاب جلدی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ایک وقت مقرر نہ کردیا گیا ہوتا تو ان پر عذاب آچکا ہوتا۔ اور یقینا (اپنے وقت پر ) وہ آکر رہے گا ۔ اچا نک ، اس حال میں کہ انہیں خبر بھی نہ ہوگی
یہ لوگ آپ سے عذاب کی جلدی کر رہے ہیں۔ اگر میری طرف سے مقرر کیا ہوا وقت نہ ہوتا تو ابھی تک ان کے پاس عذاب آچکا ہوتا، یہ یقینی بات ہے کہ اچانک ان کی بے خبری میں ان کے پاس عذاب آپہنچے گا.
اور یہ لوگ تم سے عذاب جلد مانگ رہے ہیں اور اگر ایک وقت مقرر نہ ہوتا تو ان پر عذاب آجاتا اور یقیناً وہ ان پر اچانک آئے گا اور ان کو خبر بھی نہ ہوگی
اور جلد مانگتے ہیں تجھ سے آفت اور اگر نہ ہوتا ایک وعدہ مقررہ تو آ پہنچتی ان پر آفت اور البتہ آئے گی ان پر اچانک اور ان کو خبر نہ ہو گی
ہ لوگ تم سے عذاب جلدی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اگر ایک وقت مقرر نہ کر دیا گیا ہوتا تو ان پر عذاب آچکا ہوتا۔ اور یقیناً(اپنے وقت پر)وہ آکر رہے گا اچانک ، اس حال میں کہ انہیں خبر بھی نہ ہو گی