quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ آل عمران 3:115

وَمَا يَفۡعَلُواْ مِنۡ خَيۡرٖ فَلَن يُكۡفَرُوهُۗ وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِٱلۡمُتَّقِينَ ﴿١١٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور یہ جس طرح کی نیکی کریں گے اس کی ناقدری نہیں کی جائے گی اور خدا پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur jo neki bhi yeh karenge uski na-qadari na ki jayegi, Allah parheizgaar logon ko khoob jaanta hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
جو خیر بھی یہ کریں گے تو اس کی ناقدری نہیں کی جائے گی اور اللہ ایسے متقی لوگوں سے خوب واقف ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور جو نیکی بھی یہ کریں گے اس کی ناقدری نہ کی جائے گی ‘ اللہ پرہیز گار لوگوں کو خوب جانتا ہے ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
یہ جو کچھ بھی بھلائیاں کریں ان کی ناقدری نہ کی جائے گی اور اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جو نیکی بھی وہ کریں گے اس کی ناقدری نہ کی جائے گی اور اللہ پرہیز گاروں کو خوب جانتا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جو کچھ کریں گے وہ لوگ نیک کام اس کی ہرگز ناقدری نہ ہو گی اور اللہ کو خبر ہے پرہیزگاروں کی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور جو نیکی بھی یہ کریں گے اس کی نا قدری نہ کی جائے گی، اللہ پرہیزگار لوگوں کو خوب جانتا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں