quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ آل عمران 3:47

قَالَتۡ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي وَلَدٞ وَلَمۡ يَمۡسَسۡنِي بَشَرٞۖ قَالَ كَذَٰلِكِ ٱللَّهُ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُۚ إِذَا قَضَىٰٓ أَمۡرٗا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ ﴿٤٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

مریم نے کہا پروردگار میرے ہاں بچہ کیونکر ہوگا کہ کسی انسان نے مجھے ہاتھ تک تو لگایا نہیں فرمایا کہ خدا اسی طرح جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جب وہ کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو ارشاد فرما دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہو جاتا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh sunkar Maryam boli, “parwardigaar! Mere haan bacha kahan se hoga, muhjey to kisi shaks ne haath tak nahin lagaya” jawab mila, “aisa hi hoga, Allah jo chahta hai paida karta hai. Woh jab kisi kaam ke karne ka faisla farmata hai to bas kehta hai ke hoja aur woh ho jata hai”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(حضرت مریم ؑ نے یہ بات سنی تو تعجب سے) بولی : اے اللہ ! میرے اولاد کیسے ہوجائے گی جبکہ مجھے تو کسی مرد نے ہاتھ تک نہیں لگایا ! فرمایا : اسی طرح اللہ تعالیٰ تخلیق فرماتا ہے جو کچھ چاہتا ہے وہ تو جب کسی امر کا فیصلہ کرلیتا ہے تو اس سے کہتا ہے ہوجا تو وہ ہوجاتا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ سن کر مریم بولی : پروردگار ‘ میرے بچہ کہاں سے ہوگا مجھے تو کسی شخص نے ہاتھ تک نہیں لگایا۔ “ جواب ملا۔ ایسا ہی ہوگا ‘ اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
کہنے لگیں الٰہی مجھے لڑکا کیسے ہوگا؟ حاﻻنکہ مجھے تو کسی انسان نے ہاتھ بھی نہیں لگایا، فرشتے نے کہا، اسی طرح اللہ تعالیٰ جو چاہے پیدا کرتا ہے، جب کبھی وه کسی کام کو کرنا جاہتا ہے تو صرف یہ کہہ دیتا ہے کہ ہو جا! تو وه ہو جاتا ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
مریم نے کہا اے میرے رب، مجھے کس طرح لڑکا ہوگا، جب کہ کسی مرد نے مجھ کو ہاتھ نہیں لگایا فرمایا اسی طرح اللہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کوکہتا ہے کہ ہوجااور وہ ہوجاتا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
بولی اے رب کہاں سے ہو گا میرے لڑکا اور مجھ کو ہاتھ نہیں لگایا کسی آدمی نے فرمایا اسی طرح اللہ پیدا کرتا ہے جو چاہے جب ارادہ کرتا ہے کسی کام کا تو یہی کہتا ہے اس کو کہ ہو جا سو وہ ہو جاتا ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ سُن کر مریم بولی”پروردگار!میرے ہا ں بچہ کہاں سے ہوگا، مجھے تو کسی شخص نے ہاتھ تک نہیں لگایا“۔ جواب ملا”ایسا ہی ہوگا، اللہ جو چاھتا ہے پیدا کر تا ہے۔ وہ جب کسی کا م کے کرنے کا فیصلہ فرماتا ہے تو بس کہتا ہے کہ ہو جا اور وہ ہو جا تا ہے“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں