سورۃ آل عمران 3:83
أَفَغَيۡرَ دِينِ ٱللَّهِ يَبۡغُونَ وَلَهُۥٓ أَسۡلَمَ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ طَوۡعٗا وَكَرۡهٗا وَإِلَيۡهِ يُرۡجَعُونَ ﴿٨٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
کیا یہ (کافر) خدا کے دین کے سوا کسی اور دین کے طالب ہیں حالانکہ سب اہلِ آسمان و زمین خوشی یا زبردستی سے خدا کے فرماں بردار ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
Ab kya yeh log Allah ki itaat ka tareeqa (deen Allah) chodh kar koi aur tareeqa chahte hain? Halaanke asmaan o zameen ki saari cheezein char o nachaar (willingly or un willingly) Allah hi ki taabeh farmaan (Muslim) hain aur usi ki taraf sabko palatna hai
تو کیا یہ اللہ کے دین کے سوا کوئی اور دین چاہتے ہیں ؟ جبکہ آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہے وہ اللہ کے سامنے سرتسلیم خم کیے ہوئے ہے چاہے خوشی سے اور چاہے مجبوراً اور اسی کی طرف ان سب کو لوٹا دیا جائے گا۔
کیا یہ لوگ اللہ کی اطاعت کا طریقہ چھوڑ کر کوئی اور دین چاہتے ہیں ؟ حالانکہ زمین و آسمان کی ساری چیزیں چار وناچار اللہ ہی کی تابع فرمان (مسلم) ہیں اور اسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے ۔ “
کیا وه اللہ تعالیٰ کے دین کے سوا اور دین کی تلاش میں ہیں؟ حاﻻنکہ تمام آسمانوں والے اور سب زمین والے اللہ تعالیٰ ہی کے فرمانبردار ہیں خوشی سے ہوں یا ناخوشی سے، سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔
کیا یہ لوگ اللہ کے دین کے سواکوئی اور دین چاہتے ہیں حالاں کہ اسی کے فرماں بردار هيں جو آسمانوں اور زمین میں هيں ، خوشی سے یا ناخوشی سے، اور سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے
اب کوئی اور دین ڈھونڈھتے ہیں سوا دین اللہ کے اور اسی کے حکم میں ہے جو کوئی آسمان اور زمین میں ہے خوشی سے یا لاچاری سے اور اسی کی طرف سب پھر جاویں گے
اب کیا یہ لوگ اللہ کی اطا عت کے طریقہ (دینُُ اللہ) کوچھوڑ کر کوئی اور طریقہ چاہتے ہیں؟ حالانکہ آسمان و زمین کی ساری چیزیں چارو ناچاراللہ ہی کے تابع فرمان(مسلم)ہیں اور اسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے؟