سورۃ آل عمران 3:95
قُلۡ صَدَقَ ٱللَّهُۗ فَٱتَّبِعُواْ مِلَّةَ إِبۡرَٰهِيمَ حَنِيفٗاۖ وَمَا كَانَ مِنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ ﴿٩٥﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
کہہ دو کہ خدا نے سچ فرمایا دیا پس دین ابراہیم کی پیروی کرو جو سب سے بےتعلق ہو کر ایک (خدا) کے ہو رہے تھے اور مشرکوں سے نہ تھے
Kaho, Allah ne jo kuch farmaya hai sach farmaya hai. Tumko yaksu hokar Ibrahim ke tareeqe ki pairwi karni chahiye, aur Ibrahim shirk karne walon mein se na tha
کہہ دیجیے اللہ نے جو کچھ فرمایا ہے سچ فرمایا ہے پس پیروی کروّ ملت ابراہیم کی جو یکسو تھے (یا یکسو ہو کر !) اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھے
کہو ‘ اللہ نے جو کچھ فرمایا ہے ‘ سچ فرمایا ہے ‘ تم کو یکسو ہوکر ابراہیم کے طریقے کی پیروی کرنی چاہئے ‘ اور ابراہیم شرک کرنے والوں میں سے نہ تھا
کہہ دیجئے کہ اللہ تعالیٰ سچا ہے تم سب ابراہیم حنیف کے ملت کی پیروی کرو، جو مشرک نہ تھے.
کہو، اللہ نے سچ کہا اب ابراہیم کے دین کی پیروی کرو جو حنیف تھا اور وہ شرک کرنے والا نہ تھا
تو کہہ سچ فرمایا اللہ نے اب تابع ہو جاؤ دین ابراہیم کے جو ایک ہی کا ہو رہا تھا اور نہ تھا شرک کرنے والا
کہو، اللہ نے جو کچھ فرمایا ہے سچ فرمایا ہے،تم کو یکسُو ہو کر ابراہیم ؑ کے طریقہ کی پیروی کرنی چاہیے، اور ابراہیم ؑ شرک کرنے والوں میں سے نہ تھا۔