سورۃ الروم 30:11
ٱللَّهُ يَبۡدَؤُاْ ٱلۡخَلۡقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥ ثُمَّ إِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ ﴿١١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
خدا ہی خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا ہے وہی اس کو پھر پیدا کرے گا پھر تم اُسی کی طرف لوٹ جاؤ گے
Allah hi khalq ki ibtida(originates creation) karta hai, phir wahi iska iaada (phir paida/repeat) karega. Phir usi ki taraf tum paltaye jaogey
اللہ ہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے پھر وہی اسے دوبارہ پیدا کرتا ہے پھر اسی کی طرف تمہیں لوٹ کر جانا ہے
اللہ ہی خلق کی ابتداء کرتا ہے ، پھر وہی اس کا اعادہ کرے گا ، پھر اسی کی طرف تم پلٹائے جاؤ گے
اللہ تعالیٰ ہی مخلوق کی ابتدا کرتا ہے پھر وہی اسے دوباره پیدا کرے گا پھر تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے.
اللہ خلق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے، پھر وہی دوبارہ اس کو پیدا کرے گا پھر تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے
اللہ بناتا ہے پہلی بار پھر اس کو دہرائے گا پھر اسی کی طرف جاؤ گے
اللہ ہی خلق کی ابتدا کرتا ہے ، پھر وہی اس کا اعادہ کرے گا، پھر اسی کی طرف تم پلٹائے جاؤ گے