quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الروم 30:40

ٱللَّهُ ٱلَّذِي خَلَقَكُمۡ ثُمَّ رَزَقَكُمۡ ثُمَّ يُمِيتُكُمۡ ثُمَّ يُحۡيِيكُمۡۖ هَلۡ مِن شُرَكَآئِكُم مَّن يَفۡعَلُ مِن ذَٰلِكُم مِّن شَيۡءٖۚ سُبۡحَٰنَهُۥ وَتَعَٰلَىٰ عَمَّا يُشۡرِكُونَ ﴿٤٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

خدا ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر تم کو رزق دیا پھر تمہیں مارے گا۔ پھر زندہ کرے گا۔ بھلا تمہارے (بنائے ہوئے) شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ کر سکے۔ وہ پاک ہے اور (اس کی شان) ان کے شریکوں سے بلند ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Allah hi hai jisne tumko paida kiya, phir tumhein rizq diya, phir woh tumhein maut deta hai, phir woh tumhein zinda karega. Kya tumhare thehraye huey shareekon mein koi aisa hai jo in mein se koi kaam bhi karta ho? Paak hai woh aur bahut baala-o-bartar hai us shirk se jo yeh log karte hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہیں رزق دیا پھر وہ تمہیں موت دے گا پھر تمہیں زندہ کرے گا کیا تمہارے شریکوں میں سے بھی کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی بھی کام کرتا ہو وہ پاک ہے اور بہت بلندو برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اللہ ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ، پھر تمہیں رزق دیا ، پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے ، پھر وہ تمہیں زندہ کرے گا۔ کیا تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی کام بھی کرتا ہو ؟ پاک ہے وہ اور بہت بالا و برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
اللہ تعالیٰ وه ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر روزی دی پھر مار ڈالے گا پھر زنده کر دے گا بتاؤ تمہارے شریکوں میں سے کوئی بھی ایسا ہے جو ان میں سے کچھ بھی کر سکتا ہو۔ اللہ تعالیٰ کے لئے پاکی اور برتری ہے ہر اس شریک سے جو یہ لوگ مقرر کرتے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اللہ ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیاپھر اس نے تم کو روزی دی،پھر وہ تم کو موت دیتا ہے پھر وہ تم کو زندہ کرے گاکیا تمھارے شریکوں میں سے کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی کام کرتا ہووہ پاک ہے اور برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اللہ وہ ہی ہے جس نے تم کو بنایا پھر تم کو روزی دی پھر تم کو مارتا ہے پھر تم کو جلائے گا کوئی ہے تمہارے شریکوں میں جو کر سکے ان کاموں میں سے ایک کام وہ نرالا ہے اور بہت اوپر ہے اس سے کہ شریک بتلاتے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اللہ ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ، پھر تمہیں رزق دیا، پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے، پھر وہ تمہیں زندہ کرے گا۔ کیا تمہارے ٹھیرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی کام بھی کرتا ہو؟ پاک ہے وہ اور بہت بالا و بر تر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں