quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الروم 30:48

ٱللَّهُ ٱلَّذِي يُرۡسِلُ ٱلرِّيَٰحَ فَتُثِيرُ سَحَابٗا فَيَبۡسُطُهُۥ فِي ٱلسَّمَآءِ كَيۡفَ يَشَآءُ وَيَجۡعَلُهُۥ كِسَفٗا فَتَرَى ٱلۡوَدۡقَ يَخۡرُجُ مِنۡ خِلَٰلِهِۦۖ فَإِذَآ أَصَابَ بِهِۦ مَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦٓ إِذَا هُمۡ يَسۡتَبۡشِرُونَ ﴿٤٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

خدا ہی تو ہے جو ہواؤں کو چلاتا ہے تو وہ بادل کو اُبھارتی ہیں۔ پھر خدا اس کو جس طرح چاہتا ہے آسمان میں پھیلا دیتا اور تہ بتہ کر دیتا ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے بیچ میں سے مینھہ نکلنے لگتا ہے پھر جب وہ اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے اُسے برسا دیتا ہے تو وہ خوش ہو جاتے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Allah hi hai jo hawaon ko bhejta hai aur woh baadal uthati hain. Phir woh in baadalon ko aasmaan mein phaila deta hai jis tarah chahta hai, aur unhein tukdiyon mein takseem karta hai, phir tu dekhta hai ke baarish ke qatray baadal se tapke chale aate hain. Yeh baarish jab woh apne bandon mein se jinpar chahta hai barsata hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اللہ ہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے پھر وہ اٹھاتی ہیں بادلوں کو پھر وہ پھیلا دیتا ہے ان (بادلوں) کو فضا میں جیسے چاہتا ہے اور انہیں کردیتا ہے تہ بر تہ پھر تم دیکھتے ہو بارش کو کہ برستی ہے ان کے درمیان سے پھر جب وہ برساتا ہے اسے اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے تو یکایک وہ خوش ہوجاتے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اللہ ہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے اور وہ بادل اٹھاتی ہیں ، پھر وہ ان بادلوں کو آسمان میں پھیلاتا ہے جس طرح چاہتا ہے اور انہیں ٹکڑیوں میں تقسیم کرتا ہے ، پھر تو دیکھتا ہے کہ بارش کے قطرے بادل میں سے ٹپکے چلے آتے ہیں۔ یہ بارش جب وہ اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے ، برساتا ہے تو یکایک وہ خوش و خرم ہوجاتے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
اللہ تعالیٰ ہوائیں چلاتا ہے وه ابر کو اٹھاتی ہیں پھر اللہ تعالیٰ اپنی منشا کے مطابق اسے آسمان میں پھیلا دیتا ہے اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے پھر آپ دیکھتے ہیں کہ اس کےاندر سے قطرے نکلتے ہیں، اور جنہیں اللہ چاہتا ہے ان بندوں پر پانی برساتا ہے تو وه خوش خوش ہو جاتے ہیں
— Maulana Muhammad Junagarhi
اللہ ہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے پس وہ بادل کواٹھاتی ہیں پھر اللہ ان کو آسمان میں پھیلا دیتا ہے جس طرح چاہتا ہے اور وہ ان کو تہہ بہ تہہ کرتا ہے پھر تم مینھ کو دیکھتے ہو کہ اس کے اندر سے نکلتا ہےپھر جب وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اسے پہنچادیتا ہے تو یکایک وہ خوش ہوجاتے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اللہ ہے جو چلاتا ہے ہوائیں پھر وہ اٹھاتی ہیں بادل کو پھر پھیلا دیتا ہے اس کو آسمان میں جس طرح چاہے اور رکھتا ہے اس کو تہہ بہ تہہ پھر تو دیکھے مینہ کو کہ نکلتا ہے اس کے بیچ میں سے پھر جب اس کو پہنچاتا ہے جس کو کہ چاہتا ہے اپنے بندوں میں تبھی وہ لگتے ہیں خوشیاں کرنے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اللہ ہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے اور وہ بادل اٹھاتی ہیں، پھر وہ اِن بادلوں کو آسمان میں پھیلا دیتا ہے جس طرح چاہتا ہے اور انہیں ٹکڑیوں میں تقسیم کرتا ہے، پھر تُو دیکھتا ہے کہ بارش کے قطرے بادل سے ٹپکے چلے آتے ہیں یہ بارش جب وہ اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے برساتا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں