سورۃ الروم 30:50
فَٱنظُرۡ إِلَىٰٓ ءَاثَٰرِ رَحۡمَتِ ٱللَّهِ كَيۡفَ يُحۡيِ ٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَآۚ إِنَّ ذَٰلِكَ لَمُحۡيِ ٱلۡمَوۡتَىٰۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ ﴿٥٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
تو (اے دیکھنے والے) خدا کی رحمت کی نشانیوں کی طرف دیکھ کہ وہ کس طرح زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے۔ بیشک وہ مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
Dekho Allah ki rehmat ke asraat , ke murda padi hui zameen ko woh kis taraah jila uthata hai, yaqeenan woh murdon ko zindagi bakshne wala hai aur woh har cheez par qadir hai
تو دیکھو اللہ کی رحمت کے آثار کی طرف وہ کس طرح زندہ کردیتا ہے زمین کو اس کے ُ مردہ ہوجانے کے بعد یقیناً وہی زندہ کرنے والا ہے مردوں کو بھی اور یقیناً وہ ہرچیز پر قادر ہے
دیکھو اللہ کی رحمت کے اثرات کہ وہ مردہ پڑی ہوئی زمین کو وہ کس طرح جلا اٹھاتا ہے ، یقیناً وہ مردوں کو زندگی بخشنے والا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
پس آپ رحمت الٰہی کے آﺛار دیکھیں کہ زمین کی موت کے بعد کس طرح اللہ تعالیٰ اسے زنده کر دیتا ہے؟ کچھ شک نہیں کہ وہی مردوں کو زنده کرنے واﻻ ہے، اور وه ہر ہر چیز پر قادر ہے.
پس اللہ کی رحمت کے آثار کو دیکھو وہ کس طرح زمین کو زندہ کردیتا ہے اس کے مُردہ ہو جانے کے بعد بے شک وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہےاور وہ ہر چیز پرقادر ہے
سو دیکھ لے اللہ کی مہربانی کی نشانیاں کیونکر زندہ کرتا ہے زمین کو ا سکے مرگئے پیچھے بیشک وہی ہے مردوں کو زندہ کرنے والا اور وہ ہرچیز کر سکتا ہے
دیکھو اللہ کی رحمت کے اثرات کہ مُردہ پڑی ہوئی زمین کو وہ کس طرح جِلا اُٹھاتا ہے، یقیناً وہ مُردوں کو زندگی بخشنے والا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے