سورۃ لقمان 31:11
هَٰذَا خَلۡقُ ٱللَّهِ فَأَرُونِي مَاذَا خَلَقَ ٱلَّذِينَ مِن دُونِهِۦۚ بَلِ ٱلظَّـٰلِمُونَ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ ﴿١١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
یہ تو خدا کی پیدائش ہے تو مجھے دکھاؤ کہ خدا کے سوا جو لوگ ہیں اُنہوں نے کیا پیدا کیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ ظالم صریح گمراہی میں ہیں
Yeh to hai Allah ki takhleeq, ab zara mujhey dikhao, in dusron ne kya paida kiya hai? Asal baat yeh hai ke yeh zaalim log sareeh gumraahi mein padey huey hain
یہ تو ہے اللہ کی تخلیق اب تم مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے کیا پیدا کیا ہے جو اس کے سوا (تمہارے معبود) ہیں بلکہ یہ ظالم کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں
تو یہ ہے اللہ کی تخلیق ، اب ذرا مجھے دکھاؤ، ان دوسروں نے کیا پیدا کیا ہے ؟ اصل بات یہ ہے کہ ظالم لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں
یہ ہے اللہ کی مخلوق اب تم مجھے اس کے سوا دوسرے کسی کی کوئی مخلوق تو دکھاؤ (کچھ نہیں)، بلکہ یہ ﻇالم کھلی گمراہی میں ہیں.
یہ ہے اللہ کی تخلیق، تو تم مجھ کودکھاؤ کہ اس کے سوا جو ہیں انھوں نے کیا پیداکیا ہے بلکہ ظالم لوگ کھلی گمراہی میں ہیں
یہ سب کچھ بنایا ہوا ہے اللہ کا اب دکھلاؤ مجھ کو کیا بنایا ہے اوروں نے جو اس کے سوا ہیں کچھ نہیں پر بے انصاف صریح بھٹک رہے ہیں
یہ تو ہے اللہ کی تخلیق ، اب ذرا مجھے دکھاوٴ ، ان دُوسروں نے کیا پیدا کیا ہے؟ ۔۔۔۔اصل بات یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں۔