سورۃ لقمان 31:10
خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ بِغَيۡرِ عَمَدٖ تَرَوۡنَهَاۖ وَأَلۡقَىٰ فِي ٱلۡأَرۡضِ رَوَٰسِيَ أَن تَمِيدَ بِكُمۡ وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَآبَّةٖۚ وَأَنزَلۡنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٗ فَأَنۢبَتۡنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوۡجٖ كَرِيمٍ ﴿١٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اُسی نے آسمانوں کو ستونوں کے بغیر پیدا کیا جیسا کہ تم دیکھتے ہو اور زمین پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے تاکہ تم کو ہلا ہلا نہ دے اور اس میں ہر طرح کے جانور پھیلا دیئے۔ اور ہم ہی نے آسمانوں سے پانی نازل کیا پھر (اُس سے) اس میں ہر قسم کی نفیس چیزیں اُگائیں
Usne aasmaano ko paida kiya bagair sutuno (pillars) ke jo tumko nazar aayein .Usne zameen mein pahadh jamaa diye taa-ke woh tumhein lekar dhulak (turn /shake) na jaye. Usne har tarah ke jaanwar zameen mein phayla diye aur aasmaan se pani barsaya aur zameen mein qisam qisam ke umda cheezein uga di
اس نے آسمانوں کو تخلیق کیا بغیر ایسے ستونوں کے کہ جنہیں تم دیکھ سکو اور اس نے زمین میں لنگر ڈال دیے تاکہ وہ تمہیں لے کر ایک طرف لڑھک نہ جائے اور اس میں ہر طرح کے جانور پھیلا دیے اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر اگائے اس میں ہر طرح کے (نباتات کے) خوبصورت جوڑے
اس نے آسمانوں کو پیدا کیا بغیر ستونوں کے جو تم کو نظر آئیں۔ اس نے زمین میں پہاڑ جما دئیے تاکہ وہ تمہیں کے کر ڈھلک نہ جائے۔ اس نے ہر طرح کے جانور زمین میں پھیلا دئیے اور آسمان سے پانی برسایا اور زمین میں قسم قسم کی عمدہ چیزیں اگا دیں
اسی نے آسمانوں کو بغیر ستون کے پیدا کیا ہے تم انہیں دیکھ رہے ہو اور اس نے زمین میں پہاڑوں کو ڈال دیا تاکہ وه تمہیں جنبش نہ دے سکے اور ہر طرح کے جاندار زمین میں پھیلا دیئے۔ اور ہم نے آسمان سے پانی برسا کر زمین میں ہر قسم کے نفیس جوڑے اگا دیئے.
اللہ نے آسمانوں کو پیدا کیا، ایسے ستونوں کے بغیر جو تم کو نظر آئیں اور اس نے زمین میں پہاڑ رکھ دئے کہ وہ تم کو لے کر جھک نہ جائےاور اس میں ہر قسم کے جاندار پھیلادئےاور ہم نے آسمان سے پانی اتار ا، پھر زمین میں ہر قسم کی عمدہ چیزیں اگائیں
بنائے آسمان بغیر ستونوں کے تم اس کو دیکھتے ہو اور رکھ دیے زمین پر پہاڑ کہ تم کو لیکر جھک نہ پڑے اور بکھیر دیے اس میں سب طرح کے جانور اور اتارا ہم نے آسمان سے پانی پھر اگائے زمین میں ہر قسم کے جوڑے خاصے
اس نے آسمانوں کو پیدا کیا بغیر ستونوں کے جو تم کو نظر آئیں۔ اس نے زمین میں پہاڑ جمادیے تاکہ وہ تمہیں لے کر ڈُھلک نہ جائے۔ اس نے ہر طرح کے جانور زمین میں پھیلادیے اور آسمان سے پانی برسایا اور زمین میں قسم قسم کی عمدہ چیزیں اُگادیں