quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ لقمان 31:27

وَلَوۡ أَنَّمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ مِن شَجَرَةٍ أَقۡلَٰمٞ وَٱلۡبَحۡرُ يَمُدُّهُۥ مِنۢ بَعۡدِهِۦ سَبۡعَةُ أَبۡحُرٖ مَّا نَفِدَتۡ كَلِمَٰتُ ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٞ ﴿٢٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اگر یوں ہو کہ زمین میں جتنے درخت ہیں (سب کے سب) قلم ہوں اور سمندر (کا تمام پانی) سیاہی ہو (اور) اس کے بعد سات سمندر اور (سیاہی ہو جائیں) تو خدا کی باتیں (یعنی اس کی صفتیں) ختم نہ ہوں۔ بیشک خدا غالب حکمت والا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Zameen mein jitne darakht hain agar woh sab ke sab qalam ban jayein aur samandar (dwaat (ink) ban jaaye) jisey saat (seven) mazeed samandar roshnayi(ink) muhayya karein tab bhi Allah ki baatein (likhne se) khatam na hongi. Beshak Allah zabardast aur hakeem hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اگر زمین میں جتنے بھی درخت ہیں وہ سب قلم بن جائیں اور سمندر (سیاہی بن جائے) اس کے بعداس کو مزید سات سمندر سیاہی مہیا کریں اللہ کے کلمات ختم نہ ہوں گے۔ یقیناً اللہ زبردست ہے کمال حکمت والا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
زمین میں جتنے درخت ہیں اگر وہ سب کے سب قلم بن جائیں اور سمندر (دوات بن جائے) جسے سات مزید سمندر روشنائی مہیا کریں تب بھی اللہ کی باتیں (لکھنے سے) ختم نہ ہوں گی۔ بیشک اللہ زبردست اور حکیم ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
روئے زمین کے (تمام) درختوں کے اگر قلمیں ہو جائیں اور تمام سمندروں کی سیاہی ہو اور ان کے بعد سات سمندر اور ہوں تاہم اللہ کے کلمات ختم نہیں ہو سکتے، بیشک اللہ تعالیٰ غالب اور باحکمت ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اگر زمین میں جودرخت ہیں وہ قلم بن جائیں اور سمندر ،سات مزید سمندروں کے ساتھ، روشنائی بن جائیں ، تب بھی اللہ کی باتیں ختم نہ ہوں بے شک اللہ زبردست ہے، حکمت والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اگر جتنے درخت ہیں زمین میں قلم ہوں اور سمندر ہو اس کی سیاہی اسکے پیچھے ہوں سات سمندر نہ تمام ہوں باتیں اللہ کی بیشک اللہ زبردست ہے حکمتوں والا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
زمین میں جتنے درخت ہیں اگر وہ سب کے سب قلم بن جائیں اور سمندر(دوات بن جائے) جسے سات مزید سمندر روشنائی مہیا کریں تب بھی اللہ کی باتیں لکھنے سے ختم نہ ہوں گی۔ بے شک اللہ زبردست اور حکیم ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں