quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ السجدة 32:19

أَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ فَلَهُمۡ جَنَّـٰتُ ٱلۡمَأۡوَىٰ نُزُلَۢا بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴿١٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کے (رہنے کے) لئے باغ ہیں یہ مہمانی اُن کاموں کی جزا ہے جو وہ کرتے تھے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jo log iman laye hain aur jinhon ne neik amal kiye hain unke liye to jannaton ki qayam-gahein (hospitable homes) hain. Ziyafat ke taur par unke aamal ke badle mein
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے تو ان کے لیے باغات ہیں ٹھکانے کے طور پر ابتدائی مہمان نوازی کے طور پر ان کے اعمال کے بدلے میں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے تو جنتوں کی قیام گاہیں ہیں ، ضیافت کے طور پر ان کے اعمال کے بدلے میں
— Fi Zilal al-Qur'an
جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک اعمال بھی کیے ان کے لئے ہمیشگی والی جنتیں ہیں، مہمانداری ہے ان کے اعمال کے بدلے جو وه کرتے تھے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جولوگ ایمان لائے اور انھوں نے اچھے کام کيے تو ان کے ليے جنت کی قیام گاہیں ہیں ، ضیافت ان کاموں کی وجہ سے جو وہ کرتے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
سو وہ لوگ جو یقین لائے اور کیے کام بھلے تو ان کے لیے باغ ہیں رہنے کے مہمانی ان کاموں کی وجہ سے جو کرتے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں اُن کے لیے تو جنتوں کی قیام گاہیں ہیں ، ضیافت کے طور پر اُن کے اعمال کے بدلے میں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں