quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأحزاب 33:13

وَإِذۡ قَالَت طَّآئِفَةٞ مِّنۡهُمۡ يَـٰٓأَهۡلَ يَثۡرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمۡ فَٱرۡجِعُواْۚ وَيَسۡتَـٔۡذِنُ فَرِيقٞ مِّنۡهُمُ ٱلنَّبِيَّ يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتَنَا عَوۡرَةٞ وَمَا هِيَ بِعَوۡرَةٍۖ إِن يُرِيدُونَ إِلَّا فِرَارٗا ﴿١٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جب اُن میں سے ایک جماعت کہتی تھی کہ اے اہل مدینہ (یہاں) تمہارے ٹھہرنے کا مقام نہیں تو لوٹ چلو۔ اور ایک گروہ ان میں سے پیغمبر سے اجازت مانگنے اور کہنے لگا کہ ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں حالانکہ وہ کھلے نہیں تھے۔ وہ تو صرف بھاگنا چاہتے تھے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jab un mein se ek giroh ne kaha ke “ aey yathrib ke logon, tumhare liye ab theharne ka koi mauqa nahin hai, palat chalo” jab unka ek fareeq yeh keh kar Nabi se rukhsat talab kar raha tha ke “hamare ghar khatrey mein hain,” halanke woh khatrey mein na thay. Dar-asal woh (muhaz e jung se[from the battle-front]) bhagna chahte thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا کہ اے اہل ِیثرب ! اب تمہارا کوئی ٹھکانہ نہیں چناچہ تم لوٹ جائو اور ان میں سے ایک گروہ نبی ﷺ سے اجازت طلب کر رہا تھا وہ کہہ رہے تھے کہ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں۔ حالانکہ وہ غیر محفوظ نہیں تھے۔ } حقیقت میں وہ کچھ نہیں چاہتے تھے سوائے فرار کے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا کہ ” اے یثرب کے لوگو ، تمہارے لیے اب ٹھہرنے کا کوئی موقع نہیں ہے ، پلٹ جاؤ “۔ جب ان کا ایک فریق یہ کہہ کر نبی ﷺ سے رخصت طلب کر رہا تھا کہ ” ہمارے گھر خطرے میں ہیں ، حالانکہ وہ خطرے میں نہ تھے ، دراصل وہ (محاذ جنگ سے) بھاگنا چاہتے تھے
— Fi Zilal al-Qur'an
ان ہی کی ایک جماعت نے ہانک لگائی کہ اے مدینہ والو! تمہارے لئے ٹھکانہ نہیں چلو لوٹ چلو، اور ان کی ایک اور جماعت یہ کہہ کر نبی ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ سے اجازت مانگنے لگی کہ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں، حاﻻنکہ وه (کھلے ہوئے اور) غیر محفوظ نہ تھے (لیکن) ان کا پختہ اراده بھاگ کھڑے ہونے کا تھا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا کہ اے یثرب والو، تمھارے لیے ٹھہرنے کاموقع نہیں ، تو تم لوٹ چلواور ان میں سے ایک گروہ پیغمبر سے اجازت مانگتا تھا، وہ کہتا تھا کہ ہمارے گھر غیرمحفوظ ہیں ، اور وہ غیرمحفوظ نہیں وہ صرف بھاگنا چاہتے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جب کہنے لگی ایک جماعت ان میں اے یثرب والو تمہارے لئے ٹھکانہ نہیں سو پھر چلو اور رخصت مانگنے لگا ایک فرقہ ان میں نبی سے کہنے لگے ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں اور وہ کھلے نہیں پڑے ان کی کوئی غرض نہیں مگر بھاگ جانا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جب اُن میں سے ایک گروہ نے کہا کہ  ”اے یثرب کے لوگو، تمہارے لیے اب ٹھیرنے کا کوئی موقع نہیں ہے، پلٹ چلو۔“جب ان کا ایک فریق یہ کہہ کر نبیؐ سے رخصت طلب کررہا تھا کہ ”ہمارے گھر خطرے میں ہیں ،“حالانکہ وہ خطرے میں نہ تھے ، دراصل وہ (محاذِجنگ سے) بھاگنا چاہتے تھے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں