سورۃ سبإ 34:26
قُلۡ يَجۡمَعُ بَيۡنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفۡتَحُ بَيۡنَنَا بِٱلۡحَقِّ وَهُوَ ٱلۡفَتَّاحُ ٱلۡعَلِيمُ ﴿٢٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
کہہ دو کہ ہمارا پروردگار ہم کو جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردے گا۔ اور وہ خوب فیصلہ کرنے والا اور صاحب علم ہے
Kaho “hamara Rubb humko jamaa karega, phir hamare darmiyan theek theek faisla kardega. Woh aisa zabardast hakim (Great Judge) hai jo sab kuch jaanta hai.”
آپ ﷺ کہہ دیجیے کہ ہمارا رب ہم سب کو (ایک دن) جمع کرے گا پھر وہ فیصلہ کر دے گا ہمارے مابین حق کے ساتھ اور وہ خوب فیصلہ کرنے والا خوب جاننے والا ہے۔
کہو ، ہمارا رب ہم کو جمع کرے گا ، پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا۔ وہ ایسا زبردست حالم ہے جو سب کچھ جانتا ہے
انہیں خبر دے دیجیئے کہ ہم سب کو ہمارا رب جمع کرکے پھر ہم میں سچے فیصلے کردے گا۔ وه فیصلے چکانے واﻻ ہے اور دانا.
کہوکہ ہمارا رب ہم کو جمع کرے گا، پھر ہمارے درمیان وہ حق کے مطابق، فیصلہ فرمائے گااور وہ فیصلہ كرنے والا هے، علم والا ہے
تو کہہ جمع کرے گا ہم سب کو رب ہمارا پھر فیصلہ کرے گا ہم میں انصاف کا اور وہی ہے قصہ چکانے والا سب کچھ جاننے والا
کہو”ہمارا ربّ ہم کو جمع کرے گا، پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا۔ وہ ایسا زبردست حاکم ہے جو سب کچھ جانتا ہے۔ “