quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ سبإ 34:27

قُلۡ أَرُونِيَ ٱلَّذِينَ أَلۡحَقۡتُم بِهِۦ شُرَكَآءَۖ كَلَّاۚ بَلۡ هُوَ ٱللَّهُ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ﴿٢٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کہو کہ مجھے وہ لوگ تو دکھاؤ جن کو تم نے شریک (خدا) بنا کر اس کے ساتھ ملا رکھا ہے۔ کوئی نہیں بلکہ وہی (اکیلا) خدا غالب (اور) حکمت والا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Insey kaho, “zara mujhey dekhao to saheeh woh kaun hastiyan hain jinhein tumne uske saath shareek laga rakkha hai.” Hargiz nahin, zabardast aur dana to bas woh Allah hi hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
آپ ﷺ کہیے کہ ذرا مجھے دکھائو تو وہ (معبود) جنہیں تم نے شریک بنا کر اس کے ساتھ ملا رکھا ہے ! کوئی نہیں ! بلکہ وہی اللہ ہے بہت زبردست نہایت حکمت والا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ان سے کہو ، ذرا مجھے دکھاؤ تو سہی وہ کون ہستیاں ہیں جنہیں تم نے اس کے ساتھ شریک لگا رکھا ہے۔ ہرگز نہیں زبردست اور دانا تو بس وہ اللہ ہی ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
کہہ دیجیئے! کہ اچھا مجھے بھی تو انہیں دکھا دو جنہیں تم اللہ کا شریک ٹھہرا کر اس کے ساتھ ملا رہے ہو، ایسا ہرگز نہیں، بلکہ وہی اللہ ہے غالب باحکمت.
— Maulana Muhammad Junagarhi
کہو، مجھے ان کو دکھاؤ جن کو تم نے شریک بناکر خدا کے ساتھ ملا رکھا ہےہرگز نہیں ، بلکہ وہ اللہ زبردست ہے،حکمت والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
تو کہہ مجھ کو دکھلاؤ تو سہی جن کو اس سے ملاتے ہو ساجھی قرار دے کر کوئی نہیں وہی اللہ ہے زبردست حکمتوں والا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اِن سے کہو”ذرامجھے دکھاوٴ تو سہی وہ کون ہستیاں ہیں جنہیں تم نے اس کے ساتھ شریک لگا رکھا ہے۔ “ ہر گز نہیں، زبردست اور دانا تو بس وہ اللہ ہی ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں