سورۃ سبإ 34:51
وَلَوۡ تَرَىٰٓ إِذۡ فَزِعُواْ فَلَا فَوۡتَ وَأُخِذُواْ مِن مَّكَانٖ قَرِيبٖ ﴿٥١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور کاش تم دیکھو جب یہ گھبرا جائیں گے تو (عذاب سے) بچ نہیں سکیں گے اور نزدیک ہی سے پکڑ لئے جائیں گے
Kaash tum dekho inhein us waqt jab yeh log ghabraye phir rahey hongey aur kahin bach kar na ja sakengey, balke qareeb hi se pakad liye jayenge
اور کاش آپ دیکھیں جب وہ گھبرائے ہوئے ہوں گے تب بچ نکلنا ممکن نہیں ہوگا } اور وہ پکڑ لیے جائیں گے قریبی جگہ سے۔
کاش تم دیکھو انہیں اس وقت جب یہ لوگ گھبرائے پھر رہے ہوں گے اور کہیں بچ کر نہ جاسکیں گے ، بلکہ قریب ہی سے پکڑ لیے جائیں گے ۔
اور اگر آپ (وه وقت) ملاحظہ کریں جب کہ یہ کفار گھبرائے پھریں گے پھر نکل بھاگنے کی کوئی صورت نہ ہوگی اور قریب کی جگہ سے گرفتار کر لئے جائیں گے.
اور اگر تم دیکھو ، جب یہ گھبرائے ہوئے ہوں گے پس وہ بھاگ نہ سکیں گے اور قریب ہی سے پکڑ لیے جائیں گے
اور کبھی تو دیکھے جب یہ گھبرائیں پھر نہ بچیں بھاگ کر اور پکڑے ہوئے آئیں نزدیک جگہ سے
کاش تم دیکھو انہیں اُس وقت جب یہ لوگ گھبرائے پھر رہے ہوں گے اور کہیں بچ کر نہ جا سکیں گے، بلکہ قریب ہی سے پکڑ لیے جائیں گے۔