سورۃ سبإ 34:52
وَقَالُوٓاْ ءَامَنَّا بِهِۦ وَأَنَّىٰ لَهُمُ ٱلتَّنَاوُشُ مِن مَّكَانِۭ بَعِيدٖ ﴿٥٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لے آئے اور (اب) اتنی دور سے ان کا ہاتھ ایمان کے لینے کو کیونکر پہنچ سکتا ہے
Us waqt yeh kahenge ke hum uspar iman le aaye, halanke ab dur nikli hui cheez kahan haath aa sakti hai
اور (اُس وقت) وہ کہیں گے کہ اب ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں۔ اور (اُس وقت) کہاں ہوگی ان کی رسائی (ایمان تک) اتنی دور کی جگہ سے
اس وقت یہ کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لے آئے ۔ حالانکہ ان دور نکلی ہوئی چیز کہاں ہاتھ آسکتی ہے ۔
اس وقت کہیں گے کہ ہم اس قرآن پر ایمان ﻻئے لیکن اس قدر دور جگہ سے (مطلوب چیز) کیسے ہاتھ آسکتی ہے.
اور وہ کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لائے اور اتنی دور سے ان کے لیے اس کا پاناکہاں
اور کہنے لگیں ہم نے اسکو یقین مان لیا اور اب کہاں انکا ہاتھ پہنچ سکتا ہے بعید جگہ سے
اُس وقت یہ کہیں گے کہ ہم اُس پر ایمان لے آئے۔ حالانکہ اب دُور نکلی ہوئی چیز کہاں ہاتھ آسکتی ہے۔