سورۃ فاطر 35:7
ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَهُمۡ عَذَابٞ شَدِيدٞۖ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ لَهُم مَّغۡفِرَةٞ وَأَجۡرٞ كَبِيرٌ ﴿٧﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جہنوں نے کفر کیا ان کے لئے سخت عذاب ہے۔ اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کے لئے بخشش اور بڑا ثواب ہے
Jo log kufr karenge unke liye sakht azaab hai aur jo iman layenge aur neik amal karenge unke liye magfirat aur bada ajar hai
وہ لوگ جو کفر کی روش اختیار کریں گے ان کے لیے بہت سخت عذاب ہے } اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک عمل کریں ان کے لیے مغفرت اور بہت بڑا اجر ہے۔
جو لوگ کفر کریں گے ان کے لیے دسخت عذاب ہے اور جو ایمان لائیں گے اور نیک عمل کریں گے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر ہے
جو لوگ کافر ہوئے ان کے لئے سخت سزا ہے اور جو لوگ ایمان ﻻئے اور نیک اعمال کئے ان کے لئے بخشش ہے اور (بہت) بڑا اجر ہے.
جن لوگوں نے انکار کیا، ان کے لیے سخت عذاب ہےاور جوایمان لائے اور نیک عمل کیا، ان کے لیے معافی ہے اور بڑا اجر ہے
جو منکر ہوئے ان کو سخت عذاب ہے اور جو یقین لائے اور کئے بھلے کام انکے لئے ہے معافی اور بڑا ثواب
جو لوگ کُفر کریں گے اُن کے لیے سخت عذاب ہے اور جو ایمان لائیں گے اور نیک عمل کریں گے اُن کے لیے مغفرت اور بڑا اجر ہے۔