سورۃ فاطر 35:8
أَفَمَن زُيِّنَ لَهُۥ سُوٓءُ عَمَلِهِۦ فَرَءَاهُ حَسَنٗاۖ فَإِنَّ ٱللَّهَ يُضِلُّ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِي مَن يَشَآءُۖ فَلَا تَذۡهَبۡ نَفۡسُكَ عَلَيۡهِمۡ حَسَرَٰتٍۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمُۢ بِمَا يَصۡنَعُونَ ﴿٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
بھلا جس شخص کو اس کے اعمال بد آراستہ کرکے دکھائے جائیں اور وہ ان کو عمدہ سمجھنے لگے تو (کیا وہ نیکوکار آدمی جیسا ہوسکتا ہے)۔ بےشک خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ تو ان لوگوں پر افسوس کرکے تمہارا دم نہ نکل جائے۔ یہ جو کچھ کرتے ہیں خدا اس سے واقف ہے
(Bhala kuch thikana hai us shaks ki gumraahi ka) jiske liye uska bura amal khushnuma bana diya gaya ho aur woh usey accha samajh raha ho? Haqeeqat yeh hai ke Allah jisey chahta hai gumrahi mein daal deta hai aur jisey chahta hai raah e raast dikha deta hai.Pas (aey Nabi) kha-ma-kha tumhari jaan in logon ki khatir gham-o-afsos mein na ghulay. Jo kuch yeh kar rahey hain Allah usko khoob jaanta hai
تو کیا وہ شخص جس کے لیے مزین ّکر دی گئی ہو اس کے عمل کی برائی اور وہ اسے اچھاسمجھ رہا ہو (ہدایت پاسکتا ہے تو اللہ گمراہ کردیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے تو (اے نبی ﷺ !) آپ کی جان نہ گھلے ان لوگوں پر رنج کی وجہ سے } یقینا اللہ خوب جاننے والا ہے جو کچھ کہ یہ لوگ کر رہے ہیں۔
) بھلاکچھ ٹھکانا ہے اس شحص کی گمراہی کا) جس کے لیے اس کا براعمل خوشنما بنادیا گیا ہو اور وہ اسے اچھا سمجھ رہا ہو ؟ حقیقت یہ ہے کہ اللہ جسے چاہتا ہے ، گمراہی میں ڈال دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ، راہ راست دکھا دیتا ہے ۔ پس (اے نبی ﷺ خواہ مخواہ تمہارے جان ان لوگوں کی خاطر غم وافسوس میں نہ کھلے ۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں ، اللہ اس کو خوب جانتا ہے “۔
کیا پس وه شخص جس کے لئے اس کے برے اعمال مزین کردیئے گئے ہیں پس وه انہیں اچھاسمجھتا ہے (کیا وه ہدایت یافتہ شخص جیسا ہے)، (یقین مانو) کہ اللہ جسے چاہے گمراه کرتا ہے اور جسے چاہے راه راست دکھاتا ہے۔ پس آپ کو ان پر غم کھا کھا کر اپنی جان ہلاکت میں نہ ڈالنی چاہیئے، یہ جو کچھ کر رہے ہیں اس سے یقیناً اللہ تعالیٰ بخوبی واقف ہے.
کیا ایسا شخص جس کو اس کا برا عمل اچھا کرکے دکھایا گیا، پھر وہ اس کواچھا سمجھنے لگا، پس اللہ جس کو چاہتا ہے بھٹکادیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے پس ان پر افسوس کرکے تم اپنے کو ہلکان نہ کرو اللہ کو معلوم ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں
بھلا ایک شخص کو کہ بھلی سمجھائی گئ اسکو اسکے کام کی برائی پھر دیکھا اس نے اسکو بھلا کیونکہ اللہ بھٹکاتا ہے جس کو چاہے اور سمجھاتا ہے جس کو چاہے سو تیرا جی نہ جاتا رہے ان پر پچتا پچتا کر اللہ کو معلوم ہے جو کچھ کرتے ہیں
(بھلا کچھ ٹھکانا ہے اُس شخص کی گمراہی کا)جس کے لیے اُس کا بُرا عمل خوشنما بنا دیا گیا ہو اور وہ اُسے اچھا سمجھ رہا ہو؟ حقیقت یہ ہے کہ اللہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں ڈال دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے راہِ راست دکھا دیتا ہے۔ پس (اے نبیؐ)خواہ مخواہ تمہاری جان ان لوگوں کی خاطر غم و افسوس میں نہ گھُلے۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ اُس کو خوب جانتا ہے۔