quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يس 36:69

وَمَا عَلَّمۡنَٰهُ ٱلشِّعۡرَ وَمَا يَنۢبَغِي لَهُۥٓۚ إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرٞ وَقُرۡءَانٞ مُّبِينٞ ﴿٦٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ہم نے ان (پیغمبر) کو شعر گوئی نہیں سکھائی اور نہ وہ ان کو شایاں ہے۔ یہ تو محض نصیحت اور صاف صاف قرآن (پُرازحکمت) ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Humne is (Nabi) ko sher nahin sikhaya hai aur na shayari isko zeib hi deti hai, yeh to ek naseehat hai aur saaf padhi janey wali kitaab
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ہم نے ان کو شعر نہیں سکھایا اور نہ ہی یہ ان کے شایانِ شان ہے۔ یہ تو بس ایک یاد دہانی اور نہایت واضح قرآن ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ہم نے اس (نبی ﷺ کو شعر نہیں سکھایا ہے اور نہ شاعری اس کو زیب ہی دیتی ہے۔ یہ تو ایک نصیحت ہے اور صاف پڑھی جانے والے کتاب ،
— Fi Zilal al-Qur'an
نہ تو ہم نے اس پیغمبر کو شعر سکھائے اور نہ یہ اس کے ﻻئق ہے۔ وه تو صرف نصیحت اور واضح قرآن ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہم نے اس کو شعر نہیں سکھایا اور نہ یہ اس کے لائق ہے یہ تو صرف ایک نصیحت ہے اور واضح قرآن ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ہم نے نہیں سکھایا اسکو شعر کہنا اور یہ اس کے لائق نہیں یہ تو خالص نصیحت ہے اورقرآن ہے صاف
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ہم نے اِس (نبیؐ)کو شعر نہیں سکھایا ہے اور نہ شاعری اس کو زیب ہی دیتی ہے۔ یہ تو ایک نصیحت ہے اور صاف پڑھی جانے والی کتاب
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں