quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ ص 38:33

رُدُّوهَا عَلَيَّۖ فَطَفِقَ مَسۡحَۢا بِٱلسُّوقِ وَٱلۡأَعۡنَاقِ ﴿٣٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(بولے کہ) ان کو میرے پاس واپس لے آؤ۔ پھر ان کی ٹانگوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے
— Fatah Muhammad Jalandhari
To (usne hukum diya ke) inhein mere paas wapas laao, phir laga unki pindliyon (legs) aur gardano (necks) par haath pherne
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(تو اس نے کہا :) واپس لائو ان کو میرے پاس ! تو اب وہ لگا تلوار مارنے ان کی ٹانگوں اور گردنوں پر۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
تو (اس نے حکم دیا کہ) انہیں میرے پاس واپس لاؤ، پھر لگا ان کی پنڈلیوں اور گردن پر ہاتھ پھیرنے
— Fi Zilal al-Qur'an
ان (گھوڑوں) کو دوباره میرے سامنے ﻻؤ! پھر تو پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنا شروع کر دیا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
ان کو میرے پاس واپس لاؤپھر وہ جھاڑنے لگا پنڈلیاں اور گردنیں
— Maulana Wahiduddin Khan
پھیر لاؤ ان کو میرے پاس پھر لگا جھاڑنے انکی پنڈلیاں اور گردنیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
تو (اس نے حکم دیا کہ)انہیں میرے پاس واپس لاوٴ، پھر لگا ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں