سورۃ ص 38:59
هَٰذَا فَوۡجٞ مُّقۡتَحِمٞ مَّعَكُمۡ لَا مَرۡحَبَۢا بِهِمۡۚ إِنَّهُمۡ صَالُواْ ٱلنَّارِ ﴿٥٩﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
یہ ایک فوج ہے جو تمہارے ساتھ داخل ہوگی۔ ان کو خوشی نہ ہو یہ دوزخ میں جانے والے ہیں
(woh jahannum ki taraf apne pairawon ko aatey dekh kar aapas mein kahenge) “Yeh ek lashkar tumhare paas ghusa chala aa raha hai, koi khushamadeed (welcome) inke liye nahin hai, yeh aag mein jhulasne waley hain”
یہ ایک فوج ہے جو تمہارے ساتھ دھنسی چلی آرہی ہے ان کے لیے کوئی کشادگی نہ ہو ! یہ ہیں آگ میں گھسے آنے والے
۔ (وہ جہنم کی طرف اپنے پیرو وں کو آتے دیکھ کر آپس میں کہیں گے) ” یہ ایک لشکر تمہارے پاس گھسا چلا آرہا ہے کوئی خوش آمدید ان کے لیے نہیں ہے ، یہ آگ میں جھلسنے والے ہیں
یہ ایک قوم ہے جو تمہارے ساتھ (آگ میں) جانے والی ہے، کوئی خوش آمدید ان کے لئے نہیں ہے یہی تو جہنم میں جانے والے ہیں.
یہ ایک فوج تمھارے پاس گھسی چلی آرہی ہے، ان کے لیے کوئی خوش آمدید نہیں وہ آگ میں پڑنے والے ہیں
یہ ایک فوج ہے دھستی آ رہی ہے تمہارے ساتھ جگہ نہ ملیو ان کو یہ ہیں گھسنے والے آگ میں
(وہ جہنم کی طرف اپنے پیروؤں کو آتے دیکھ کر آپس میں کہیں گے) "یہ ایک لشکر تمہارے پاس گھسا چلا آ رہا ہے، کوئی خوش آمدید اِن کے لیے نہیں ہے، یہ آگ میں جھلسنے والے ہیں"