سورۃ ص 38:72
فَإِذَا سَوَّيۡتُهُۥ وَنَفَخۡتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُواْ لَهُۥ سَٰجِدِينَ ﴿٧٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جب اس کو درست کرلوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا
Phir jab main usey puri tarah bana doon aur usmein apni rooh phoonk doon to tum uske aagey sajde mein gir jao”
تو جب میں اس کو پوری طرح درست کر دوں اور میں اس میں اپنی روح میں سے پھونک دوں تو تم گرپڑنا اس کے سامنے سجدے میں۔
پھر جب میں اسے پوری طرح بنا دوں ' اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم اس کے آگے سجدے میں گرجاؤ “۔
سو جب میں اسے ٹھیک ٹھاک کر لوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں، تو تم سب اس کے سامنے سجدے میں گر پڑنا.
پھر جب میں اس کو درست کرلوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم اس کے آگے سجدے میں گرپڑنا
پھر جب ٹھیک بنا چکوں اور پھونکوں اس میں ایک اپنی جان تو تم گرِ پڑو اسکے آگے سجدہ میں
پھر جب میں اسے پُوری طرح بناد وں اور اس میں اپنی رُوح پھُونک دوں تو تم اس کے آگے سجدے میں گِر جاوٴ۔“