quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الزمر 39:2

إِنَّآ أَنزَلۡنَآ إِلَيۡكَ ٱلۡكِتَٰبَ بِٱلۡحَقِّ فَٱعۡبُدِ ٱللَّهَ مُخۡلِصٗا لَّهُ ٱلدِّينَ ﴿٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(اے پیغمبر) ہم نے یہ کتاب تمہاری طرف سچائی کے ساتھ نازل کی ہے تو خدا کی عبادت کرو (یعنی) اس کی عبادت کو (شرک سے) خالص کرکے
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Aey Muhammad) yeh kitab humne tumhari taraf barhaqq nazil ki hai, lihaza tum Allah hi ki bandagi karo deen ko usi ke liye khalis karte huey
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(اے نبی ﷺ !) ہم نے آپ پر یہ کتاب اتاری ہے حق کے ساتھ پس بندگی کرو اللہ کی اپنی اطاعت کو اس کے لیے خالص کرتے ہوئے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
(اے نبی ﷺ یہ کتاب ہم نے تمہاری طرف برحق نازل کی ہے ، لہٰذا تم اللہ ہی کی بندگی کرو ، دین کو اسی کے لیے خالص کرتے ہوئے
— Fi Zilal al-Qur'an
یقیناً ہم نے اس کتاب کو آپ کی طرف حق کے ساتھ نازل فرمایا ہے پس آپ اللہ ہی کی عبادت کریں، اسی کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
بے شک ہم نے یہ کتاب تمھاری طرف حق کے ساتھ اتاری ہے ، پس تم اللہ ہی کی عبادت کرو، اسی کے لیے دین کو خالص کرتے ہوئے
— Maulana Wahiduddin Khan
میں نے اتاری ہے تیری طرف کتاب ٹھیک ٹھیک سو بندگی کر اللہ کی خالص کر کر اس کے واسطے بندگی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
(اے محمدؐ)یہ کتاب ہم نے تمہاری طرف برحق نازل کی ہے ، لہٰذا تم اللہ ہی کی بندگی کرو دین کو اُسی کی لیے خالص کرتے ہوئے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں