quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النساء 4:143

مُّذَبۡذَبِينَ بَيۡنَ ذَٰلِكَ لَآ إِلَىٰ هَـٰٓؤُلَآءِ وَلَآ إِلَىٰ هَـٰٓؤُلَآءِۚ وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُۥ سَبِيلٗا ﴿١٤٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

بیچ میں پڑے لٹک رہے ہیں نہ ان کی طرف (ہوتے ہیں) نہ ان کی طرف اور جس کو خدا بھٹکائے تو اس کے لئے کبھی بھی رستہ نہ پاؤ گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Kufr o iman ke darmiyan dawa-dol hain, na purey is taraf hain na purey us taraf. Jisey Allah ne bhatka diya ho uske liye tum koi raasta nahin paa sakte
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ اس کے مابین مذبذب (ہو کر رہ گئے) ہیں نہ تو یہ ان کی جانب ہیں اور نہ ہی ان کی جانب ہیں اور جسے اللہ ہی نے گمراہ کردیا ہو تو اس کے لیے تم کوئی راستہ نہ پاؤ گے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
کفر و ایمان کے درمیان ڈانوا ڈول ہیں ۔ نہ پورے اس طرف ہیں نہ پورے اس طرف ۔ جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو اس کے لئے تم کوئی راستہ نہیں پا سکتے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
وه درمیان میں ہی معلق ڈگمگا رہے ہیں، نہ پورے ان کی طرف نہ صحیح طور پر ان کی طرف اور جسے اللہ تعالیٰ گمراہی میں ڈال دے تو تو اس کے لئے کوئی راه نہ پائے گا۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
وہ دونوں کے بیچ لٹک رہے ہیں ، نہ اِدھر ہیں اور نہ اُدھر اور جس کو اللہ بھٹکادے تم اس کے ليے کوئی راہ نہیں پاسکتے
— Maulana Wahiduddin Khan
ادھر میں لٹکتے ہیں دونوں کے بیچ نہ ان کی طرف اور نہ اُن کی طرف اور جس کو گمراہ کرے اللہ تو ہر گز نہ پاوے گا تو اسکے واسطے کہیں راہ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
کفر و ایمان کے درمیان ڈانوا ڈول ہیں۔ نہ پورے اس طرف ہیں نہ پورے اُس طرف۔ جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو اس کے لیے تم کوئی راستہ نہیں پا سکتے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں