quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النساء 4:52

أُوْلَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ لَعَنَهُمُ ٱللَّهُۖ وَمَن يَلۡعَنِ ٱللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُۥ نَصِيرًا ﴿٥٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

یہی لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور جس پر خدا لعنت کرے تو تم اس کا کسی کو مددگار نہ پاؤ گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aisey bhi log hain jinpar Allah ne laanat ki hai, aur jispar Allah laanat karde phir tum uska koi madadgaar nahin paogey
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت فرما دی ہے اور جس پر اللہ لعنت کردے پھر تم اس کے لیے کوئی مددگار نہیں پاؤ گے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ایسے ہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے اور جس پر اللہ لعنت کر دے پھر تم اس کا کوئی مددگار نہیں پاؤ گے ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
یہی وه لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے اور جسے اللہ تعالیٰ لعنت کر دے، تو اس کا کوئی مددگار نہ پائے گا۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے اور جس پر اللہ لعنت کرے ،تم اس کا کوئی مدد گار نہ پاؤ گے
— Maulana Wahiduddin Khan
یہ وہی ہیں جن پر لعنت کی ہے اللہ نے اور جس پر لعنت کرے اللہ نہ پاوے گا تو اس کا کوئی مددگار
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ایسے ہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے اور جس پر اللہ لعنت کر دے پھر تم اُس کا کوئی مدد گار نہیں پاؤ گے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں