سورۃ النساء 4:53
أَمۡ لَهُمۡ نَصِيبٞ مِّنَ ٱلۡمُلۡكِ فَإِذٗا لَّا يُؤۡتُونَ ٱلنَّاسَ نَقِيرًا ﴿٥٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
کیا ان کے پاس بادشاہی کا کچھ حصہ ہے تو لوگوں کو تل برابر بھی نہ دیں گے
Kya hukumat mein unka koi hissa hai? Agar aisa hota to yeh dusron ko ek phooti kowdi takk na detay
کیا ان کا کوئی حصہ ہے اقتدار میں ؟ اگر ایسا کہیں ہوتا تو یہ دوسرے لوگوں کو تل کے برابر بھی کوئی شے دینے کو تیار نہ ہوتے
کیا حکومت میں ان کا کوئی حصہ ہے ؟ اگر ایسا ہوتا تو دوسروں کو ایک پھوٹی کوڑی تک نہ دیتے ۔
کیا ان کا کوئی حصہ سلطنت میں ہے؟ اگر ایسا ہو تو پھر یہ کسی کو ایک کھجور کی گٹھلی کے شگاف کے برابر بھی کچھ نہ دیں گے۔
کیا خدا کے اقتدار میں کچھ ان کا بھی دخل ہے، پھر تو یہ لوگوں کو ایک تِل برابر بھی نہ دیں
کیا ان کا کچھ حصہ ہےسلطنت میں پھر تو یہ نہ دیں گے لوگوں کو ایک تل برابر
کیا حکومت میں اُن کا کوئی حصّہ ہے؟ اگر ایسا ہوتا تو یہ دُوسروں کو ایک پُھوٹی کوڑی تک نہ دیتے۔