quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ غافر 40:62

ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُ رَبُّكُمۡ خَٰلِقُ كُلِّ شَيۡءٖ لَّآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَۖ فَأَنَّىٰ تُؤۡفَكُونَ ﴿٦٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

یہی خدا تمہارا پروردگار ہے جو ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کہاں بھٹک رہے ہو؟
— Fatah Muhammad Jalandhari
Wahi Allah (jisne tumhare liye yeh kuch kiya hai) tumhara Rubb hai. Har cheez ka khaliq uske siwa koi mabood nahin. Phir tum kidhar se behkaye jaa rahe ho
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
وہ ہے اللہ تمہارا رب جو ہرچیز کا خالق ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو کہاں سے تم پھرائے جا رہے ہو !
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وہی اللہ (جس نے تمہارے لیے یہ کچھ کیا ہے) تمہارا رب ہے ۔ ہر چیز کا خالق۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پھر تم کدھر سے بہکائے جارہے ہو ؟
— Fi Zilal al-Qur'an
یہی اللہ ہے تم سب کا رب ہر چیز کا خالق اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر کہاں تم پھرے جاتے ہو.
— Maulana Muhammad Junagarhi
یہی اللہ تمھارا رب ہے، ہر چیز کا پیدا کرنے والا، اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کہاں سے بہکائے جاتے ہو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اللہ ہے تمہارا رب ہر چیز بنانے والا کسی کی بندگی نہیں اسکے سوائے پھر کہاں سے پھرے جاتے ہو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہی اللہ (جس نے تمہارے لیے یہ کچھ کیا ہے)تمہارا ربّ ہے۔ ہر چیز کا خالق۔ اس کے سوا کوئی معبُود نہیں ہے۔ پھر تم کدھر سے بہکائے جارہے ہو؟
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں