سورۃ فصلت 41:28
ذَٰلِكَ جَزَآءُ أَعۡدَآءِ ٱللَّهِ ٱلنَّارُۖ لَهُمۡ فِيهَا دَارُ ٱلۡخُلۡدِ جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ بِـَٔايَٰتِنَا يَجۡحَدُونَ ﴿٢٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
یہ خدا کے دشمنوں کا بدلہ ہے (یعنی) دوزخ۔ ان کے لئے اسی میں ہمیشہ کا گھر ہے۔ یہ اس کی سزا ہے کہ ہماری آیتوں سے انکار کرتے تھے
Woh dozakh hai jo Allah ke dushmano ko badley mein milegi, usi mein hamesha hamesha ke liye inka ghar hoga. Yeh hai saza is jurm ki ke woh hamari aayat ka inkar karte rahey
یہ ہے بدلہ اللہ کے دشمنوں کا (یعنی) آگ ! ان کے لیے اسی میں ہمیشگی کا ٹھکانہ ہوگا ان کے لیے اسی میں ہمیشگی کا ٹھکانہ ہوگا یہ بدلہ ہوگا اس کا کہ وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہے تھے
ان کا پورا پورا بدلہ انہیں دیں گے۔ وہ دوزخ ہے جو اللہ کے دشمنوں کو بدلے میں ملے گی۔ اسی میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ان کا گھر ہوگا۔ یہ ہے سزا اس جرم کی کہ وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہے
اللہ کے دشمنوں کی سزا یہی دوزح کی آگ ہے جس میں ان کا ہمیشگی کا گھر ہے (یہ) بدلہ ہے ہماری آیتوں سے انکار کرنے کا.
یہ اللہ کے دشمنوں کا بدلہ ہے، یعنی آگ ان کے لیے اس میں ہمیشگی کاٹھکانا ہوگا،اس بات کے بدلے میں کہ وہ ہماری آیتوں کاانکار کرتے تھے
یہ سزا ہے اللہ کے دشمنوں کی آگ اُن کا اسی میں گھر ہے سدا کو بدلا اس کا جو ہماری باتوں سے انکار کرتے تھے
وہ دوزخ ہے جو اللہ کے دشمنوں کو بدلے میں ملے گی اُسی میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اِن کا گھر ہو گا یہ ہے سزا اِس جرم کی کہ وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہے