quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ فصلت 41:29

وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ رَبَّنَآ أَرِنَا ٱلَّذَيۡنِ أَضَلَّانَا مِنَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِ نَجۡعَلۡهُمَا تَحۡتَ أَقۡدَامِنَا لِيَكُونَا مِنَ ٱلۡأَسۡفَلِينَ ﴿٢٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور کافر کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار جنوں اور انسانوں میں سے جن لوگوں نے ہم کو گمراہ کیا تھا ان کو ہمیں دکھا کہ ہم ان کو اپنے پاؤں کے تلے (روند) ڈالیں تاکہ وہ نہایت ذلیل ہوں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Wahan yeh kaafir kahenge ke “ aey hamare Rubb, zara humein dikha de un Jinno aur Insano ko jinhon ne humein gumraah kiya tha, hum unhein paon (legs) taley roondh daalein taa-ke woh khoob zaleel o khwar hon.”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جو کافر ہیں وہ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ! ذرا ہمیں دکھا دے ِجنوں اور انسانوں میں سے وہ لوگ جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا ہم انہیں اپنے قدموں کے نیچے روندیں تاکہ وہ ہوجائیں سب سے نیچے والے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وہاں یہ کافر کہیں گے کہ ” اے ہمارے رب ، ذرا ہمیں دکھادے ان جنوں اور انسانوں کو جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا ، ہم انہیں پاؤں تلے روند ڈالیں گے تا کہ وہ خوب ذلیل و خوار ہوں
— Fi Zilal al-Qur'an
اور کافر لوگ کہیں گے اے ہمارے رب! ہمیں جنوں انسانوں (کے وه دونوں فریق) دکھا جنہوں نے ہمیں گمراه کیا (تاکہ) ہم انہیں اپنے قدموں تلے ڈال دیں تاکہ وه جہنم میں سب سے نیچے (سخت عذاب میں) ہو جائیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور کفر کرنے والے کہیں گے کہ اے ہمارے رب، ہمیں ان لوگوں کودکھا جنھوں نے جنوں اور انسانوں میں سے ہم کو گمراہ کیا، ہم ان کو اپنے پاؤں کے نیچے ڈالیں گے،تاکہ وہ ذلیل ہوں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور کہیں گے وہ لوگ جو منکر ہیں اے ہمارے رب ہمکو دکھلا دے وہ دونوں جنہوں نے ہم کو بہکایا جو جن ہے اور جو آدمی کہ ہم ڈالیں انکو اپنے پاؤں کے نیچے کہ وہ رہیں سب سے نیچے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہاں یہ کافر کہیں گے کہ ”اے ہمارے ربّ، ذرا ہمیں دکھا دے اُن جِنّوں اور انسانوں کو جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا، ہم انہیں پاوٴں تلے روند ڈالیں گے تاکہ وہ خوب ذلیل و خوار ہوں۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں