quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ فصلت 41:3

كِتَٰبٞ فُصِّلَتۡ ءَايَٰتُهُۥ قُرۡءَانًا عَرَبِيّٗا لِّقَوۡمٖ يَعۡلَمُونَ ﴿٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کتاب جس کی آیتیں واضح (المعانی) ہیں (یعنی) قرآن عربی ان لوگوں کے لئے جو سمجھ رکھتے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Ek aisi kitaab jiski aayat khoob khol kar bayan ki gayi hain, Arabi zubaan ka Quran, un logon ke liye jo ilm rakhte hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیات خوب کھول کھول کر بیان کردی گئی ہیں قرآن عربی کی صورت میں ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہوں (یا علم رکھنا چاہیں)
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ایک ایسی کتاب جس کی آیات کھول کھول کر بیان کی گئی ہیں ، عربی زبان کا قرآن ، ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
(ایسی) کتاب ہے جس کی آیتوں کی واضح تفصیل کی گئی ہے، (اس حال میں کہ) قرآن عربی زبان میں ہے اس قوم کے لیے جو جانتی ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں کھول کھول کربیان کی گئی ہیں ، عربی زبان کاقرآن ،ان لوگوں کے لیے جوعلم رکھتے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
ایک کتاب ہے جدی جدی کی ہیں اس کی آیتیں قرآن عربی زبان کا ایک سمجھ والے لوگوں کو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ایک ایسی کتاب جس کی آیات خوب کھول کر بیان کی گئی ہیں، عربی زبان کا قرآن، اُن لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں