quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الزخرف 43:11

وَٱلَّذِي نَزَّلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءَۢ بِقَدَرٖ فَأَنشَرۡنَا بِهِۦ بَلۡدَةٗ مَّيۡتٗاۚ كَذَٰلِكَ تُخۡرَجُونَ ﴿١١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جس نے ایک اندازے کے ساتھ آسمان سے پانی نازل کیا۔ پھر ہم نے اس سے شہر مردہ کو زندہ کیا۔ اسی طرح تم زمین سے نکالے جاؤ گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jisne ek khaas miqdar mein aasman se paani utara aur uske zariye se murda (dead) zameen ko jila uthaya. Isi tarah ek roz tum zameen se baramad kiye jaogey
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور وہ جس نے اتارا آسمان سے پانی ایک اندازے کے مطابق تو اس سے ہم نے ُ مردہ زمین کو اٹھا کھڑا کیا اسی طرح (ایک روز) تمہیں بھی نکال لیا جائے گا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
“”۔۔ جس نے ایک خاص مقدار میں آسمان سے پانی اتارا اور اس کے ذریعے سے مردہ زمین کو جلا اٹھایا ، اسی طرح ایک روز تم زمین سے برآمد کئے جاؤ گے
— Fi Zilal al-Qur'an
اسی نے آسمان سے ایک اندازے کے مطابق پانی نازل فرمایا، پس ہم نے اس سے مرده شہر کو زنده کردیا۔ اسی طرح تم نکالے جاؤ گے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جس نے آسمان سے پانی اُتارا ایک اندازے کے ساتھ پھر ہم نے اس سے مُردہ زمین کو زندہ کردیا، اسی طرح تم نکالے جاؤگے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جس نے اتارا آسمان سے پانی ماپ کر پھر ابھار کھڑا کیا ہم نے اس سے ایک دیس مردہ کو اسی طرح تمکو بھی نکالیں گے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جس نے ایک خاص مقدار میں آسمان سے پانی اُتارا اور اس کے ذریعہ سے مُردہ زمین کو جِلا اُٹھایا، اِسی طرح ایک روز تم زمین سے برآمد کیے جاوٴ گے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں