quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الزخرف 43:12

وَٱلَّذِي خَلَقَ ٱلۡأَزۡوَٰجَ كُلَّهَا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ ٱلۡفُلۡكِ وَٱلۡأَنۡعَٰمِ مَا تَرۡكَبُونَ ﴿١٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جس نے تمام قسم کے حیوانات پیدا کئے اور تمہارے لئے کشتیاں اور چارپائے بنائے جن پر تم سوار ہوتے ہو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Wahi jisne yeh tamaam jodey (pairs) paida kiye, aur jisne tumhare liye kashtiyon (ships) aur jaanwaron ko sawari banaya taa-ke tum unki pusht (backs) par chadho
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور وہ کہ جس نے بنائے ہیں تمام مخلوقات کے جوڑے اور تمہارے لیے بنائی ہیں کشتیاں بھی اور چوپائے بھی جن پر تم سواری کرتے ہو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وہی جس نے یہ تمام جوڑے پیدا کئے ، اور جس نے تمہارے لیے کشتیوں اور جانوروں کو سواری بنایا
— Fi Zilal al-Qur'an
جس نے تمام چیزوں کے جوڑے بنائے اور تمہارے لیے کشتیاں بنائیں اور چوپائے جانور (پیدا کیے) جن پر تم سوار ہوتے ہو.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جس نے تمام قسمیں بنائیں اور تمھارے لیے وہ کشتیاں اور چوپائے بنائے جن پر تم سوار ہوتے ہو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جس نے بنائے سب چیز کے جوڑے اور بنا دیا تمہارے واسطے کشتیوں اور چوپایوں کو جس پر تم سوار ہوتے ہو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہی جس نے یہ تمام جوڑے پیدا کیے، اور جس نے تمہارے لیے کشتیوں اور جانوروں کو سواری بنایا تاکہ  تم اُن کی پُشت پر چڑھو
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں