quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الجاثية 45:30

فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ فَيُدۡخِلُهُمۡ رَبُّهُمۡ فِي رَحۡمَتِهِۦۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡمُبِينُ ﴿٣٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کا پروردگار انہیں رحمت (کے باغ) میں داخل کرے گا۔ یہی صریح کامیابی ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Phir jo log imaan laaye thay aur neik aamal karte rahey thay unhein unka Rubb apni rehmat mein dakhil karega. Aur yahi sareeh kaamiyabi hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پس جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ہوں گے تو ان کو داخل کر دے گا ان کا پروردگار اپنی رحمت میں۔ یہ بہت واضح کامیابی ہوگی
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
“ پھر جو لوگ ایمان لائے تھے اور نیک عمل کرتے رہے تھے ، انہیں ان کا رب اپنی رحمت میں داخل کرے گا اور یہی صریح کامیابی ہے ”۔
— Fi Zilal al-Qur'an
پس لیکن جو لوگ ایمان ﻻئے اور انہوں نے نیک کام کیے تو ان کو ان کا رب اپنی رحمت تلے لے لے گا، یہی صریح کامیابی ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اچھے کام کيے تو ان کا رب ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا یہی کھلی ہوئی کامیابی ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
سو جو لوگ یقین لائے ہیں اور بھلے کام کیے سو انکو داخل کرے گا ان کا رب اپنی رحمت میں یہ جو ہے یہی ہے صریح مراد ملنی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پھر جو لوگ ایمان لائے تھے اور نیک عمل کرتے رہے تھے انہیں ان کا رب اپنی رحمت میں داخل کرے گا اور یہی صریح کامیابی ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں