quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الجاثية 45:35

ذَٰلِكُم بِأَنَّكُمُ ٱتَّخَذۡتُمۡ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ هُزُوٗا وَغَرَّتۡكُمُ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَاۚ فَٱلۡيَوۡمَ لَا يُخۡرَجُونَ مِنۡهَا وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُونَ ﴿٣٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

یہ اس لئے کہ تم نے خدا کی آیتوں کو مخول بنا رکھا تھا اور دنیا کی زندگی نے تم کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔ سو آج یہ لوگ نہ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh tumhara anjaam is liye hua hai ke tumne Allah ki aayat ka mazaak bana liya tha aur tumhein duniya ki zindagi ne dhoke mein daal diya tha. Lihaza aaj na yeh log dozakh se nikale jayenge aur na inse kaha jayega ke maafi maang kar apne Rubb ko raazi karo”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ اس لیے کہ تم نے اللہ کی آیات کو مذاق بنا لیا تھا اور دنیا کی زندگی نے تمہیں دھوکے میں ڈالے رکھا تو آج انہیں نکالا نہیں جائے گا اس سے اور نہ ہی انہیں موقع دیا جائے گا کہ وہ توبہ کرلیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ تمہارا انجام اس لئے ہوا ہے کہ تم نے اللہ کی آیات کا مذاق بنا لیا تھا اور تمہیں دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیا تھا۔ لہٰذا آج نہ یہ لوگ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے کہا جائے گا کہ معافی مانگ کر اپنے رب کو راضی کرو
— Fi Zilal al-Qur'an
یہ اس لیے ہے کہ تم نے اللہ تعالیٰ کی آیتوں کی ہنسی اڑائی تھی اور دنیا کی زندگی نے تمہیں دھوکے میں ڈال رکھا تھا، پس آج کے دن نہ تو یہ (دوزخ) سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے عذر و معذرت قبول کیا جائے گا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
یہ اس وجہ سے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کا مذاق اُڑایااور دنیا کی زندگی نے تم کو دھوکہ میں رکھا پس آج وہ اس سے نکالے جائیں گے اور نہ ان کا عذر قبول کیاجائے گا
— Maulana Wahiduddin Khan
یہ تم پر اس واسطے کہ تم نے پکڑا اللہ کی باتوں کو ٹھٹھا اور بہکے رہے دنیا کی زندگانی پر سو آج نہ انکو نکالنا منظور ہے وہاں سے اور نہ ان سے مطلوب ہے توبہ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ تمہارا انجام اس لیے ہوا ہے کہ تم نے اللہ  کو آیات کا مذاق بنا لیا تھا اور تمہیں دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیا تھا۔ لہٰذا آج نہ یہ لوگ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے کہا جائے گا کہ معافی مانگ کر اپنے ربّ کو راضی کرو۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں