quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الفتح 48:24

وَهُوَ ٱلَّذِي كَفَّ أَيۡدِيَهُمۡ عَنكُمۡ وَأَيۡدِيَكُمۡ عَنۡهُم بِبَطۡنِ مَكَّةَ مِنۢ بَعۡدِ أَنۡ أَظۡفَرَكُمۡ عَلَيۡهِمۡۚ وَكَانَ ٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرًا ﴿٢٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور وہی تو ہے جس نے تم کو ان (کافروں) پر فتحیاب کرنے کے بعد سرحد مکہ میں ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیئے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Wahi hai jisne Makkah ki wadi mein unke haath tumse aur tumhare haath unse roak diye, halanke woh unpar tumhein galaba ata kar chuka tha aur jo kuch tum kar rahey thay Allah usey dekh raha tha
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور وہی ہے جس نے روک دیے ان کے ہاتھ تمہاری طرف بڑھنے سے اور تمہارے ہاتھ ان کی طرف بڑھنے سے مکہ کی وادی میں اس کے بعد کہ اس نے تمہیں ان پر فتح دے دی تھی۔ } اور جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دئیے ، حالانکہ وہ ان پر تمہیں غلبہ عطا کرچکا تھا اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ اسے دیکھ رہا تھا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
وہی ہے جس نے خاص مکہ میں کافروں کے ہاتھوں کو تم سے اور تمہارے ہاتھوں کو ان سے روک لیا اس کے بعد کہ اس نے تمہیں ان پر غلبہ دے دیا تھا، اور تم جو کچھ کر رہے ہو اللہ تعالیٰ اسے دیکھ رہا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اوروہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں ان کے ہاتھ تم سے اورتمھارے ہاتھ ان سے روک دئے، بعد اس کے کہ تم کو ان پر قابو دے دیاتھااور اللہ تمھارے کاموں کو دیکھ رہاتھا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ہی ہے جس نے روک رکھا اُنکے ہاتھوں کو تم سے اور تمہاے ہاتھوں کو ان سے بیچ شہر مکہ کے بعد اسکے کہ تمہارےہاتھ لگادیا اُنکو اور ہے اللہ جو کچھ تم کرتے ہو دیکھتا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں اُن کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ اُن سے روک دیے، حالانکہ وہ اُن پر تمہیں غلبہ عطا کر چکا تھا اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ اسے دیکھ رہا تھا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں