quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ ق 50:11

رِّزۡقٗا لِّلۡعِبَادِۖ وَأَحۡيَيۡنَا بِهِۦ بَلۡدَةٗ مَّيۡتٗاۚ كَذَٰلِكَ ٱلۡخُرُوجُ ﴿١١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(یہ سب کچھ) بندوں کو روزی دینے کے لئے (کیا ہے) اور اس (پانی) سے ہم نے شہر مردہ (یعنی زمین افتادہ) کو زندہ کیا۔ (بس) اسی طرح (قیامت کے روز) نکل پڑنا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh intizaam hai bandon ko rizq dene ka is pani se hum ek murda zameen ko zindagi baksh dete hain (marey huey Insano ka zameen se) nikalne bhi isi tarah hoga
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ سب رزق ہے بندوں کے لیے اور اسی (پانی) سے ہم زندہ کردیتے ہیں مردہ زمین کو اسی طریقے سے نکلنا ہوگا (تمہارا بھی)۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ انتظام ہے بندوں کو رزق دینے کا ۔ اس پانی سے ہم ایک مردہ زمین کو زندگی بخش دیتے ہیں ۔ (مرے ہوئے انسانوں کا زمین سے ) نکلنا بھی اسی طرح ہوگا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
بندوں کی روزی کے لئے اور ہم نے پانی سے مرده شہر کو زنده کر دیا۔ اسی طرح (قبروں سے) نکلنا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
بندوں کی روزی کے لیےاور ہم نے اس کے ذریعہ سے مُردہ زمین کوزندہ کیااسی طرح زمین سے نکلناہوگا
— Maulana Wahiduddin Khan
روزی دینے کو بندوں کے اور زندہ کیا ہم نے اُس سے ایک مردہ دیس کو یونہی ہو گا نکل کھڑے ہونا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ انتظام ہے بندوں کی رزق دینے کا۔ اس پانی سے ہم ایک مُردہ زمین کو زندگی بخش دیتے ہیں۔ (مَرے ہوئے انسانوں کا زمین سے) نکلنا بھی اسی طرح ہوگا۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں