سورۃ ق 50:22
لَّقَدۡ كُنتَ فِي غَفۡلَةٖ مِّنۡ هَٰذَا فَكَشَفۡنَا عَنكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ ٱلۡيَوۡمَ حَدِيدٞ ﴿٢٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(یہ وہ دن ہے کہ) اس سے تو غافل ہو رہا تھا۔ اب ہم نے تجھ پر سے پردہ اُٹھا دیا۔ تو آج تیری نگاہ تیز ہے
Is cheez ki taraf se tu gaflat mein tha, humne woh purda hata diya jo tere aagey pada hua tha aur aaj teri nigaah khoob tez hai
(اللہ فرمائے گا : اے انسان !) تو اس دن سے غفلت میں رہا تھا نا۔ تو آج ہم نے تجھ سے تیرا پردہ ہٹا دیا ہے تو آج تمہاری نگاہ کتنی تیز ہوگئی ہے۔
اس چیز کی طرف تو غفلت میں تھا ، ہم نے وہ پردہ ہٹا دیا جو تیرے آگے پڑ اہوا تھا اور آج تیری نگاہ خوب تیز ہے۔
یقیناً تو اس سے غفلت میں تھا لیکن ہم نے تیرے سامنے سے پرده ہٹا دیا پس آج تیری نگاه بہت تیز ہے.
تم اس سے غفلت میں رہےپس ہم نے تمھارے اوپر سے پردہ ہٹا دیا پس آج تمھاری نگاہ تیز ہے
تو بیخبر رہا اس دن سے اب کھول دی ہے ہم نے تجھ پر سے تیری اندھیری سو تیری نگاہ آج تیز ہے
اِس چیز کی طرف سے تُو غفلت میں تھا ، ہم نے وہ پردہ ہٹا دیا جو تیرے آگے پڑا ہوا تھا اور آج تیری نگاہ خوب تیز ہے۔