quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الطور 52:18

فَٰكِهِينَ بِمَآ ءَاتَىٰهُمۡ رَبُّهُمۡ وَوَقَىٰهُمۡ رَبُّهُمۡ عَذَابَ ٱلۡجَحِيمِ ﴿١٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Lutf le rahe hongey un cheezon se jo unka Rubb unhein dega, aur unka Rubb unhein dozakh ke azaab se bacha lega
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
وہ مزے کر رہے ہوں گے ان نعمتوں کے ساتھ جو ان کے رب نے انہیں عطا کی ہوں گی۔ اور بچا لے گا انہیں ان کا ربّ جہنم کے عذاب سے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
لطف لے رہے ہوں گے ان چیزوں سے جو ان کا رب انہیں دے گا اور ان کا رب انہیں دوزخ کا عذاب سے بچا لے گا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں، اوران کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
وہ خوش دل ہوں گے ان چیزوں سے جو ان کے رب نے انھیں دی ہوں گی،اور ان کے رب نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچالیا
— Maulana Wahiduddin Khan
میوے کھاتے ہوئے جو اُنکو دیے اُنکے رب نے اور بچایا اُنکے رب نے دوزخ کے عذاب سے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
لُطف لے رہے ہوں گے اُن چیزوں سے جو اُن کا رب انہیں دے گا، اور اُن کا رب اُنہیں دوزخ کے عذاب سے بچالے گا۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں