سورۃ الطور 52:22
وَأَمۡدَدۡنَٰهُم بِفَٰكِهَةٖ وَلَحۡمٖ مِّمَّا يَشۡتَهُونَ ﴿٢٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے
Hum unko har tarah ke phal (fruits) aur gosht , jis cheez ko bhi unka ji chahega khoob diye chale jayenge
اور ہم انہیں دیے چلے جائیں گے پھل اور گوشت جس سے وہ چاہیں گے۔
ہم ان کو ہر طرح کے پھل اور گوشت جس چیز کو بھی ان کا جی چاہے گا خوب دیئے چلے جائیں گے
ہم ان کے لیے میوے اورمرغوب گوشت کی ریل پیل کردیں گے.
اورہم ان کی پسند کے میوے اورگوشت ان کو برابر دیتے رہیں گے
اور تار لگا دیا ہم نے اُن پر میووں کا اور گوشت کا جس چیز کو جی چاہے
ہم اُن کو ہر طرح کے پھل اور گوشت، جس چیز کو بھی ان کا جی چاہےگا، خوب دیے چلے جائیں گے